تحریک انصاف کے اراکین قومی اسمبلی کی بحالی فیصلے کیخلاف اپیل سماعت کیلئے مقرر

لاہور (پی پی آ ئی) لاہور ہائیکورٹ نے تحریک انصاف کے اراکین قومی اسمبلی کی بحالی فیصلے کیخلاف اپیل سماعت کیلئے مقرر کر لی۔ ذرا ئع کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کا 2 رکنی بینچ 21 جون کو سماعت کرے گا جس کی سربراہی جسٹس شاہد بلال حسن کریں گے۔ رجسٹرار آفس نے کاز لسٹ جاری کر دی۔ سیکرٹری قومی اسمبلی طاہر حسین نے لاہور ہائیکورٹ کے سنگل بینچ فیصلے کے خلاف انٹرا کورٹ اپیل لاہور ہائیکورٹ میں دائر کی تھی جس کے بعد عدالت نے اراکین قومی اسمبلی کو بحال کرنے کے سنگل بینچ کا فیصلہ معطل کر دیا تھا۔عدالت عالیہ نے فریقین کو نوٹسز جاری کر کے جواب طلب کر رکھا ہے، اب 21 جون کو کیس کی کارروائی مزید آگے بڑھائی جائے گی۔

Next Post

چوہدری پر ویز الٰہی کی درخواست ضمانت پر سماعت 19 جون تک ملتوی

Sat Jun 17 , 2023
لاہور (پی پی آ ئی) سابق وزیر اعلیٰ پنجاب اور تحریک انصاف کے صدرچوہدری پر ویز الٰہی کی درخواست ضمانت پر سماعت 19 جون تک ملتوی کر دی گئی۔تفصیلات کے مطابق پنجاب اسمبلی میں بھرتیوں میں بدعنوانی کے معاملے پر سپیشل جج انٹی کرپشن علی رضا اعوان کے رخصت پر […]