اسرائیل کو واشنگٹن اور تہران کے درمیان سفارتی عمل سبوتاژ کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی، سردار مسعود

ایرانی مذاکرات کی کامیابی ایران اور ایرانی قوم کی فتح ہے،ہم خراج تحسین پیش کرتے ہیں:جماعت اسلامی پاکستان

امریکہ-ایران امن معاہدہ پاکستان کے لیے باعثِ فخر اور عالمی معیشت کے لیے ایک نہایت اہم اور خوش آئند لمحہ ہے: وفاقی وزیر خزانہ

پشاور میں 1.6ارب کی لاگت سے بننے والے انڈر پاس کا سنگ بنیاد

اسلام آباد میں غیر قانونی ہتھیار رکھنے اور دھوکہ دہی کے کیس میں مشتبہ افراد گرفتار

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں نئے ہفتے کے آغاز پر زبردست تیزی ، انڈیکس میں4639پوائنٹس کا اضافہ

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

چوہدری پرویز الٰہی سے پنجاب اسمبلی کی جانب سے دیا گیا اسٹاف واپس لے لیا گیا

لاہور(پی پی آ ئی) سابق وزیراعلیٰ پنجاب اور تحریک انصاف کے صدر چوہدری پر ویز الٰہی سے پنجاب اسمبلی کی جانب سے دیا گیا اسٹاف واپس لے لیا گیا ہے،۔ ذرا ئع کے مطابق سیکیورٹی اہلکار، ڈرائیورز، باورچی، ٹیلی فون آپریٹر سمیت 60 ملازمین شامل تھے۔دوسری جانب سابق وزیراعلیٰ چودھری پرویز الٰہی کی درخواست ضمانت پر سماعت 19 جون تک ملتوی کر دی گئی ہے۔خیال رہے کہ سیکرٹری پنجاب اسمبلی محمد خان بھٹی کو بھی عہدے سے معطل کر دیا گیا ہے، انہیں اینٹی کرپشن میں جاری کیسز کی بنیاد پر عہدے سے ہٹایا گیا ہے۔پنجاب اسمبلی میں ڈائریکٹرجنرل پارلیمانی امور رائے ممتاز حسین بابر کو بھی عہدے سے فارغ کر دیا گیا ہے۔