اسرائیل کو واشنگٹن اور تہران کے درمیان سفارتی عمل سبوتاژ کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی، سردار مسعود

ایرانی مذاکرات کی کامیابی ایران اور ایرانی قوم کی فتح ہے،ہم خراج تحسین پیش کرتے ہیں:جماعت اسلامی پاکستان

امریکہ-ایران امن معاہدہ پاکستان کے لیے باعثِ فخر اور عالمی معیشت کے لیے ایک نہایت اہم اور خوش آئند لمحہ ہے: وفاقی وزیر خزانہ

پشاور میں 1.6ارب کی لاگت سے بننے والے انڈر پاس کا سنگ بنیاد

اسلام آباد میں غیر قانونی ہتھیار رکھنے اور دھوکہ دہی کے کیس میں مشتبہ افراد گرفتار

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں نئے ہفتے کے آغاز پر زبردست تیزی ، انڈیکس میں4639پوائنٹس کا اضافہ

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

چوہدری سرورکی مقررہ مدت سے پہلے پارلیمنٹ تحلیل کرنے کی تجویز

لاہور(پی پی آ ئی)ق لیگ کے چیف آرگنائزر چوہدری سرور نے مقررہ مدت سے پہلے پارلیمنٹ تحلیل کرنے کی تجویز دیدی۔ سابق گورنر پنجاب نے کہا کہ 13 اگست سے پہلے اسمبلیاں تحلیل کی جائیں، الیکشن وقت پر ہونے چاہئیں۔ کہا سیاسی جماعتیں اپنے اپنے منشور کے ساتھ میدان میں اتریں گی۔ یہ دعویٰ بھی کردیا کہ وفاق اور پنجاب میں حکومت سازی کیلئے ق لیگ کا بھی کردار ہوگا۔انہوں نے کہا ہے کہ اوور سیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے کے بجائے پارلیمان میں نمائندگی دی جانی چاہیے۔ اوورسیز پاکستانیوں کیلیے ووٹ کا حق پیچیدہ معاملہ ہے، ایوانوں میں نمائندگی دی جائے۔سابق گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ ملک کے موجودہ حالات کے پی ٹی آئی سمیت سب ہی ذمہ دار ہیں، 9مئی کے واقعات افسوس ناک، قابل مذمت ہیں،ایسا دشمن بھی نہیں کرسکتا تھا۔ معاشی صورتحال سے متعلق چوہدری سرور نے کہا کہ جمع ہونے والا سارا ٹیکس قرضوں پر سود کی مد میں خرچ ہو جاتا ہے۔