اسرائیل کو واشنگٹن اور تہران کے درمیان سفارتی عمل سبوتاژ کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی، سردار مسعود

ایرانی مذاکرات کی کامیابی ایران اور ایرانی قوم کی فتح ہے،ہم خراج تحسین پیش کرتے ہیں:جماعت اسلامی پاکستان

امریکہ-ایران امن معاہدہ پاکستان کے لیے باعثِ فخر اور عالمی معیشت کے لیے ایک نہایت اہم اور خوش آئند لمحہ ہے: وفاقی وزیر خزانہ

پشاور میں 1.6ارب کی لاگت سے بننے والے انڈر پاس کا سنگ بنیاد

اسلام آباد میں غیر قانونی ہتھیار رکھنے اور دھوکہ دہی کے کیس میں مشتبہ افراد گرفتار

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں نئے ہفتے کے آغاز پر زبردست تیزی ، انڈیکس میں4639پوائنٹس کا اضافہ

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

روسی تیل خریدنے سے کوئی نقصان نہیں، فائدہ کتنا ہوگا یہ نہیں بتا سکتا:مصدق ملک

اسلام آ باد(پی پی آ ئی)وزیر مملکت برائے پیٹرولیم مصدق ملک نے کہا کہ ہم نے جو روسی تیل خریدنے سے متعلق کمرشل ڈیل کی ہے اس میں ملک کو فائدہ ہے، پاکستان کو روسی تیل خریدنے سے کوئی نقصان نہیں۔ایک انٹرویو میں مصدق ملک نے کہا کہ پاکستان کو روسی تیل خریدنے سے کوئی نقصان نہیں البتہ کتنا فائدہ ہوگا یہ نہیں بتا سکتا۔ روسی خام تیل لانے پر ہماری انشورنس کاسٹ بھی بڑھی ہے، روسی تیل لانیسے ٹرانسپورٹیشن کاسٹ بڑھ جائے گی۔ ہمارا فائدہ بہت اہم ہے، کتنا فائدہ ہوگا یہ نہیں بتا سکتا، تیل کی ادائیگی کسی بھی کرنسی میں ہو فرق نہیں پڑتا، جس کرنسی میں بھی ہمارے پاس لیکوڈیٹی ہوگی اس میں ادائیگی کریں گے۔مصدق ملک نے کہا کہ جو لوگ کہہ رہے ہیں روسی تیل کا فائدہ نہیں توماضی میں کیوں روسی تیل کی بات کیاکرتے تھے؟ روسی تیل سستا نہیں تھا تو لانے کے اعلانات کیوں کررہے تھے؟ روس میں تقریباً 8 قسم کے خام تیل دستیاب ہیں، ہم روس سے یورول خام تیل لے رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ملک کی ریفائنریز لائٹ عربین خام تیل ریفائن کرنیکے لیے ڈیزائن ہیں، عربین لائٹ خام تیل کے ساتھ30سے 35فیصد تک یورول کو ملا کر استعمال کیا جاسکتاہے، روسی خام تیل کی ریفائنری سے فرنس آئل کی پروڈکشن بڑھ جائے گی۔واضح رہے کہ کچھ روز قبل روسی جہاز خام تیل لے کر کراچی بندرگاہ پہنچا تھا، مذکورہ روسی جہاز میں 45 ہزار میٹرک ٹن تیل لدا ہے۔