اسرائیل کو واشنگٹن اور تہران کے درمیان سفارتی عمل سبوتاژ کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی، سردار مسعود

ایرانی مذاکرات کی کامیابی ایران اور ایرانی قوم کی فتح ہے،ہم خراج تحسین پیش کرتے ہیں:جماعت اسلامی پاکستان

امریکہ-ایران امن معاہدہ پاکستان کے لیے باعثِ فخر اور عالمی معیشت کے لیے ایک نہایت اہم اور خوش آئند لمحہ ہے: وفاقی وزیر خزانہ

پشاور میں 1.6ارب کی لاگت سے بننے والے انڈر پاس کا سنگ بنیاد

اسلام آباد میں غیر قانونی ہتھیار رکھنے اور دھوکہ دہی کے کیس میں مشتبہ افراد گرفتار

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں نئے ہفتے کے آغاز پر زبردست تیزی ، انڈیکس میں4639پوائنٹس کا اضافہ

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

یونان کشتی حادثہ، ایف آئی اے کا پاکستان سے بیرون ملک افراد بھیجنے والے ملزم کی گرفتاری کا دعویٰ

کرا چی (پی پی آ ئی) وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے نے دعویٰ کیا ہے کہ انھوں نے اس ملزم کو گرفتار کر لیا ہے جس نے غیرقانونی طریقے سے پاکستان سے لوگ بیرون ممالک بھیجے تھے۔ایف آئی اے کے ترجمان کے مطابق گرفتار ملزم کے بارے میں معلوم ہوا ہے کہ یہ ان افراد کو بھی بیرون ممالک بھیجنے میں ملوث ہے جو چیند روز قبل یونان میں کشتی کے حادثے کا شکار ہوئے۔ترجمان کے مطابق ایف آئی اے امیگریشن کی ٹیم نے کراچی ائرپورٹ پر اس ملزم کو اس وقت پکڑ لیا جب وہ بین الاقوامی پرواز سے آذربائیجان فرار ہونے کی کوشش کر رہا تھا۔ ملزم کے بارے میں ایف آئی کا کہنا ہے کہ اس نے اس سے قبل بھی ملک سے غیرقانونی طریقے سے لوگ باہر بھیجے تھے جو بعد میں لیبیا میں کشتی حادثے کا شکار ہو گئے تھے۔ ترجمان کے مطابق ملزم متعدد شہریوں کو غیر قانونی طریقے سے لیبیا بھجوانے میں ملوث تھا۔ایف آئی اے کے مطابق اس ملزم کے خلاف اینٹی ہیومن ٹریفیکنگ سرکل گجرات میں مقدمہ درج تھا اور اس بنیاد پر گرفتار ملزم کو ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفیکنگ سرکل گجرات کے حوالے کر دیا گیا ہے۔