جناح ہاؤس حملہ کیس: 6 خواتین کا 5 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

لاہور(پی پی آئی)چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی گرفتاری کے بعد 9 مئی کو جناح ہاؤس پر حملے اور جلاؤ گھیراؤ میں ملوث 6 خواتین کو شناخت پریڈ کے بعد عدالت میں پیش کردیا گیا۔پی پی آئی کے مطابق پیشی پر انسداد دہشتگردی عدالت کی ایڈمن جج عبہر گل خان نے سماعت کی اور ایک خاتون کارکن ثناء آصف کو شناخت نہ ہونے پر مقدمے سے ڈسچارج کردیا گیا جبکہ دیگر پانچ خواتین کو 5 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا گیا۔ان خواتین میں شاہین ریاض، روبی نیازی، رضیہ سلطان، نورین بٹ اور سمیرا کامران شامل ہیں۔خیال رہے کہ تفتیشی افسر کی جانب سے خواتین کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی تھی۔

Next Post

خیبرپختونخوا میں افسران کو 40 ہزار سے زائد سرکاری گاڑیاں فروخت کرنے کا فیصلہ

Sat Jun 17 , 2023
پشاور (پی پی آئی) خیبرپختونخوا حکومت نے 40 ہزار سے زائد سرکاری گاڑیاں افسران کو فروخت کرنے کا فیصلہ کر لیا۔پی پی آئیکے مطابق سرکاری گاڑیوں کی مونٹائزیشن سے 10 ارب روپے کی آمدن ہو گی۔ صوبائی حکومت نے نئی گاڑیوں پر پابندی لگانے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔ پولیس، […]