راولپنڈی(پی پی آ ئی)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ ڈار کی معاشی پالیسی سے صرف شریف خاندان خوش کیونکہ خاندان نے ہی خاندان میں سیاسی عہدے بانٹے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں شیخ رشید نے کہا ہے کہ ٹیکنوکریٹ ہوں یا ڈیموکریٹ آئی ایم ایف کے بغیرچارہ نہیں، 30 جون تک آئی ایم ایف کا پتہ لگ جائے گا، معیشت ڈوبتی ہے تو ملک ڈوبتا ہے، بجٹ پر وزیراعظم اور وزیر خزانہ کی تقریر میں زمین آسمان کا فرق ہے، سیاسی عدم استحکام تباہی و بربادی لائے گا۔انہوں نے کہا کہ ڈار نے معیشت کا جنازہ نکال دیا، شہباز شریف کہتا ہے جو ڈار کی ٹانگیں کھنچے گا اْسے کان سے پکڑ کر نکال دوں گا، بلاول کو سیلاب کی تباہی کی امداد کی یاد ایک سال بعد آئی، پاکستان کے تمام معاشی امور کے ماہر کہتے ہیں کہ ڈار ناکام ترین وزیر خزانہ ہیں۔سابق وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ آنے والی حکومت کیلئے آگے کھائی اور پیچھے گڑھا ہے، بی پلان نامعلوم ہے، سیاسی کھچڑی کیسے بن رہی ہے اس کا اندازہ لگانا آسان کام نہیں ہے، بلاول نے کہا جس طرح کراچی میں الیکشن جیتے اسی طرح ملک میں جیتیں گے۔شیخ رشید نے کہاکہ اسمبلی میں 5 بندے بل پاس کرتے ہیں اور 24 کروڑ لوگوں پر مسلط ہو جاتا ہے ہر آدمی داؤ پے بیٹھا ہے دیکھنا یہ ہے کس کا داؤ لگے گا یا سب داؤ کی زد میں آئیں گے، ملک میں آئینی سیاسی اقتصادی مالیاتی بحران شدید ہوگیا ہے، غریب کا کوئی پرسان حال نہیں۔ لوگ باشعور ہو چکے، ترقیاتی فنڈ کا ووٹ نہیں رہا، اگر غریب کو ووٹ کا حق مل گیا تو سب کی آنکھیں کھلی کی کھلی رہ جائیں گی، حکمرانوں کی آنکھوں پر پردہ پڑ چکا ہے، زمینی حقائق سے بے خبر ہیں جو فیصلہ کر رہے ہیں الٹا اْن کے گلے پڑ رہا ہے۔
Next Post
ضلع خیبر میں پولیس چوکی پردہشت گردوں کا حملہ ناکام
Sun Jun 18 , 2023
پشاور(پی پی آ ئی) خیبرپختونخواق کے ضلع خیبر کے علاقے تھانہ باڑہ قمبرخیل میں پولیس چوکی پر دہشتگردوں کے حملے کو پولیس نے ناکام بنادیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ دہشتگردوں سے فائرنگ کے تبادلے میں 4 پولیس اہلکار زخمی ہوئے۔پولیس نے بھرپورجوابی کارروائی کرتے ہوئے حملہ ناکام بنا […]
