ولی گیس فیلڈ سیدریافت گیس سوئی ناردرن کے نیٹ ورک میں شامل

اسلام آ باد(پی پی آ ئی) توانائی بحران کے خاتمے کے سلسلے میں نئی پیشرفت،ولی گیس فیلڈ سیدریافت گیس سوئی ناردرن کے نیٹ ورک میں شامل کرلیا گیا۔او جی ڈی سی ایل نے گزشتہ برس لکی مروت کے علاقے ولی میں گیس ذخائردریافت کیے تھے ترجمان کا کہنا ہے کہ سوئی ناردرن نے گیس کی سپلائی کیلئے ہنگامی بنیادوں پر پائپ لائن بچھائی۔ترجمان کے مطابق سوئی ناردرن بورڈاورموجودہ مینجمنٹ کی کاوشوں سیپائپ لائن کووقت سے پہلے مکمل کرلیا گیا،سوئی ناردرن نے گیس کو سسٹم میں شامل کرنے کے لیے 66 کلومیٹر پائپ لائن بچھائی گئی۔ ترجمان کے مطابق ولی گیس فیلڈ سے ابتدائی طور پر 10 ایم ایم سی ایف ڈی گیس سپلائی شروع ہوچکی۔

Next Post

لاہور، انڈر پاس میں پھنسا ایل پی جی کنٹینر 9 گھنٹے بعد نکال لیا گیا

Sun Jun 18 , 2023
لاہور(پی پی آ ئی) لاہور میں ایل پی جی گیس کا کنٹینر انڈر پاس میں پھنس گیا جسے 9 گھنٹے کی کوشش کے بعد کرینوں کی مدد سے نکالا گیا۔ پولیس کے مطابق مسلم ٹاؤن انڈر پاس پر رات گئے ڈرائیور کی غفلت اور لاپرواہی سے ایل پی جی گیس […]