نارووال(پی پی آ ئی) وفاقی وزیر توانائی خرم دستگیر نے کہا ہے کہ پاکستان کی ترقی کی بنیادیں نواز شریف نے رکھیں، گوادر سے خنجراب تک پہاڑوں پر بڑے ترقیاتی منصوبوں پر نواز شریف کا نام ہے، جو منصوبے گزشتہ 1 سال میں شروع کیے ان کے سنگ بنیاد پر بھی نواز شریف کا نام لکھا ہے۔تفصیلات کے مطابق نارووال میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے لیگی رہنما خرم دستگیر نے کہا ہے کہ ہم سب نے آج نارووال کنسٹرکشن ڈویڑن کا افتتاح کیا ہے، کنسٹرکشن ڈویڑن کو بنانے میں 14 کروڑ کا خرچہ ہوا ہے، احسن اقبال نے اس میں کلیدی کردار ادا کیا، اس کنسٹرکشن ڈویڑن میں 117 لوگ کام کریں گے، منصوبے سے نارووال کیلئے نیا روزگار بھی پیدا ہو گا۔وفاقی وزیر نے مزید کہا ہے کہ جب بھی شیر آئے گا ترقی لائے گا، شیر کا نشان پاکستان کی ترقی کا نشان ہے، ہم گوادر میں بھی ترقی کر رہے ہیں اور ہمسایہ شہروں میں بھی، ہم نے پورے ملک میں بجلی کی ترقی کے منصوبے شروع کیے ہیں، پاکستان اور ایران کے درمیان ہم نے نئی لائن 4 ماہ کے اندر بنا کر چلا دی ہے۔انہوں نے کہا کچھ عرصہ بعد وزیر اعظم بھی تھر تشریف لے جائیں گے، وہاں ہم نے ایک نئی 220 کلو میٹر کی لائن 4 ماہ میں بنا کر چلا دی ہے، چیئرمین پی ٹی آئی کی ترقی دشمن اور غریب دشمن حکومت میں سارے کام بند ہو گئے تھے، سارے بند کام ہم نے بنا کر چلا دیئے ہیں، یہاں نواز شریف کو یاد نہ کیا جائے تو زیادتی ہو گی۔
Next Post
یونان میں کشتی حادثہ، پاکستان میں آ ج 19 جون یوم سوگ منایا جائیگا
Sun Jun 18 , 2023
اسلام آ باد(پی پی آ ئی)یونان کے قریب بحیرہ روم میں کشتی الٹنے کے واقعہ،پاکستان میں آ ج 19 جون کو یوم سوگ منایا جائے گا۔ وزیراعظم شہباز شریف نے اعلان کیا ہے کہ 19 جون کو ملک بھر میں یوم سوگ ہوگا۔ سرکاری نوٹیفکیشن کے مطابق اس دن قومی […]
