حیدر آباد دکن: کرناٹک نے مہاراشٹرا کو ہرا کر 7ویں مرتبہ رانجی ٹرافی کا فائنل جیت لیا ۔ فاتح ٹیم کو آخری اننگز میں جیت کے لئے 157رنز کا ہدف ملا جو اس نے تین وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔ ٹورنامنٹ جیتنے پر کرناٹک کی ٹیم کو 2کروڑ جبکہ رنر اپ مہاراشٹرا کو ایک کروڑ روپے انعام دیا گیا ۔ پہلی اننگز میں سنچری بنانے والے بیٹسمین راہول مین آف دی میچ قرار پائے ۔