‫ریاؤ کمپلیکس نے ملازمین کی رہائش کے لیے ایک نیا معیار قائم کر دیا ہے، جہاں ایشیا پیسیفک رے آن کے ملازمین اور ان کے اہلِ خانہ کو جامع سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔

ضلع بدین سرکاری تقرریوں میں میرٹ نظرانداز کر نے کے خلاف نوجوانوں کا احتجاج

اوکاڑہ میں کھدائی کے دوران تودا گرنے سے ایک مزدور جان بحق ، دوسرے کی حالت تشویشناک

اے این پی باجوڑ کے رکن ڈاکٹر طارق کے بھائی عبدالرزاق قاتلانہ حملے میں جاں بحق

برطانیہ میں مقیم پاکستانیوں اور کشمیریوں کی مقبوضہ کشمیر کی آزادی کیلئے لندن میں ریلی

پاکستان کا مستقبل سڑکوں اور ُپلوں سے نہیں، تعلیم یافتہ بچوں سے محفوظ ہوگا:پاسبان

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

یونان میں کشتی حادثہ، پاکستان میں آ ج 19 جون یوم سوگ منایا جائیگا

اسلام آ باد(پی پی آ ئی)یونان کے قریب بحیرہ روم میں کشتی الٹنے کے واقعہ،پاکستان میں آ ج 19 جون کو یوم سوگ منایا جائے گا۔ وزیراعظم شہباز شریف نے اعلان کیا ہے کہ 19 جون کو ملک بھر میں یوم سوگ ہوگا۔ سرکاری نوٹیفکیشن کے مطابق اس دن قومی پرچم سرنگوں رہے گا جبکہ اس حوالے سے دیگر ضروری انتظامات بھی اٹھائے جائیں گے۔وزیر اعظم شہباز شریف نے کشتی الٹنے کے واقعے کی انکوائری اور انسانی سمگلنگ میں ملوث افراد کے خلاف گھیرا تنگ کرنے کی ہدایت کر دی۔خیال رہے کہ یونان کے سمندر میں خوفناک کشتی حادثے میں 60 سے زائد پاکستانیوں کی ہلاکت کے بعد مسلسل نئی تفصیلات سامنے آرہی ہیں جو دل دہلا دینے والی ہیں۔ یونانی حکام کے مطابق بحیرہ روم میں ڈوبنے والی کشتی میں 500 سے 700 افراد سوار تھے۔یونان کشتی حادثے میں آزاد کشمیر کے 22 لاپتہ افراد کی فہرست بھی جاری کردی گئی۔ اب بھی کوٹلی اور دیگرعلاقوں سے جانے والے متعدد افراد کا کچھ نہیں پتہ چل سکا۔ انتظامیہ کے مطابق یویان کشتی حادثے میں لاپتہ ہونے والے 27 سے زائد پاکستانیوں کا تعلق ضلع کوٹلی سے تھا۔