فواد چوہدری کی الیکشن کمیشن کے شوکاز نوٹس کیخلاف دائر درخواست پر فیصلہ محفوظ

اسلام آ باد(پی پی آ ئی)فواد چوہدری کی الیکشن کمیشن کے شوکاز نوٹس کیخلاف دائر درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کے سابق رہنما فواد چوہدری کی اسلام آباد ہائیکورٹ میں الیکشن کمیشن کے شوکاز نوٹس کے خلاف دائر درخواست پر سماعت ہوئی۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے کیس کی سماعت کی۔عدالت نے الیکشن کمیشن کے شوکاز نوٹسز کے خلاف درخواست قابل سماعت ہونے پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔بعد ازاں، فواد چوہدری کے وکیل فیصل چوہدری نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ ایک ہی الزام کے تحت دو جگہ کارروائی نہیں ہوسکتی، الیکشن کمیشن عدالت نہیں بلکہ انتظامی اتھارٹی ہے، اسی معاملے پر عدالت بھی کارروائی کررہی ہے۔انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن کا شوکاز نوٹس مل گیا مگر تاحال تفصیلی فیصلہ جاری نہیں کیا گیا، عدالت نے ہماری درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا ہے۔

Next Post

میئر کراچی کی تقرری کیخلاف درخواستیں

Tue Jun 20 , 2023
کرا چی(پی پی آ ئی)سندھ ہائیکورٹ نے میئر کراچی کی تقرری کے خلاف درخواستوں پر فریقین سے جواب طلب کرلیا۔تفصیلات کے مطابق سندھ ہائیکورٹ میں مرتضیٰ وہاب کی میئر کراچی کی حیثیت سے تقرری کے نوٹیفکیشن کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی۔ عدالت نے محمد عامر کی درخواست بھی میئر […]