‫ریاؤ کمپلیکس نے ملازمین کی رہائش کے لیے ایک نیا معیار قائم کر دیا ہے، جہاں ایشیا پیسیفک رے آن کے ملازمین اور ان کے اہلِ خانہ کو جامع سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔

ضلع بدین سرکاری تقرریوں میں میرٹ نظرانداز کر نے کے خلاف نوجوانوں کا احتجاج

اوکاڑہ میں کھدائی کے دوران تودا گرنے سے ایک مزدور جان بحق ، دوسرے کی حالت تشویشناک

اے این پی باجوڑ کے رکن ڈاکٹر طارق کے بھائی عبدالرزاق قاتلانہ حملے میں جاں بحق

برطانیہ میں مقیم پاکستانیوں اور کشمیریوں کی مقبوضہ کشمیر کی آزادی کیلئے لندن میں ریلی

پاکستان کا مستقبل سڑکوں اور ُپلوں سے نہیں، تعلیم یافتہ بچوں سے محفوظ ہوگا:پاسبان

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

ملکی تباہی کا باعث بننے والی حکومت کو آئینی طریقے سے ہٹایا گیا: رانا ثنا اللہ

اسلام آ باد(پی پی آ ئی) وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ ملکی تباہی کا باعث بننے والی حکومت کو آئینی طریقے سے ہٹایا گیا۔مارگلہ ایونیو کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر رانا ثنا اللہ نے کہا کہ آ ج وزیراعظم نے دو انتہائی اہمیت کے حامل پراجیکٹس کا افتتاح کیا، ان منصوبوں کا افتتاح ایک تسلسل ہے، شہباز شریف نے ہمیشہ خدمت کی سیاست کو فروغ دیا ہے اور ملک کو ڈیفالٹ سے نکالا ہے۔انہوں نے کہا کہ ایک حکومت ملک کی تباہی کا باعث بن رہی تھی، اب فتنے کا ادراک اور شناخت ہو چکی ہے، میں پوچھتا ہوں کہ ایک کروڑ نوکریاں دینے والے لوگ کہاں ہیں؟ ہمارے دور میں پوری دنیا کے اخبار لکھ رہے تھے کہ پاکستان ایشین ٹائیگر بننے جا رہا ہے، ہم نے لوڈشیڈنگ اور دہشت گردی کا خاتمہ کیا۔وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ جب بھی پاکستان آگے بڑھا 12 اکتوبر کسی نہ کسی شکل میں آجاتا ہے، نواز شریف کو بیٹے سے تنخواہ نہ لینے پر نااہل کیا گیا، ترقی کا عمل 2018 سے شروع ہوگا، آج ہماری سب کی ذمہ داری ہے کہ اس موقع پر پاکستان کی خدمت کرنے والی جماعت کا ساتھ دیا جائے۔