کرا چی(پی پی آ ئی)سندھ ہائیکورٹ نے میئر کراچی کی تقرری کے خلاف درخواستوں پر فریقین سے جواب طلب کرلیا۔تفصیلات کے مطابق سندھ ہائیکورٹ میں مرتضیٰ وہاب کی میئر کراچی کی حیثیت سے تقرری کے نوٹیفکیشن کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی۔ عدالت نے محمد عامر کی درخواست بھی میئر کے امیدوار حافظ نعیم الرحمان کی درخواست کے ساتھ منسلک کردی۔عدالت نے درخواست پر سماعت 22 جون کے لئے ملتوی کرتے ہوئے فریقین سے جواب طلب کیا۔ سندھ ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن، مرتضیٰ وہاب اور دیگر فریقین کو نوٹس جاری کردیے۔
Next Post
میئر اور ڈپٹی میئر کراچی کا 10دن میں یوسی الیکشن لڑنے کا اعلان
Tue Jun 20 , 2023
کراچی(پی پی آ ئی)میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہاہے کہ شہر کراچی میں مسائل بہت ہیں، وسائل محدود ہیں،تنقید کا جواب صرف کام سے دیں گے، کراچی میں کام ہوتا نظر آئے گا۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کرتے مرتضیٰ وہاب نے کہاکہ میئر اور ڈپٹی میئر کراچی 10دن میں یوسی […]
