شہر قائدکے نوجوانوں کی بزنس اسٹارٹ اپ میں حوصلہ افزائی کی جائے:پی ڈی پی

اسپیکر ایاز صادق نے صحافت کے تحفظ کے لیے نئی قانون سازی کا عہد کیا

چیئرمین سینیٹ نے صحافیوں کے تحفظ کو جمہوریت کی بنیاد قرار دیا

پاکستان، برطانیہ منظم مجرمانہ سرگرمیوں سے نمٹنے اور ابھرتے ہوئے بین الاقوامی خطرات سے نمٹنے کے لیے مشترکہ کوششوں کو بڑھانے پر متفق8

کوریا کے سفارت خانے نے ثقافتی تبادلے کو فروغ دینے کے لیے

پاکستان کے لاکھوں بچوں کے خون میں سیسے کی خطرناک سطح، ان کی نشوونما کے لیے خطرہ

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

القادر یونیورسٹی کیس، نیب نے شہزاد اکبر اور زلفی بخاری کو 23 جون کو راولپنڈی نیب کے دفتر طلب کرلیا

راولپنڈی(پی پی آ ئی)قومی احتساب بیورو (نیب) کی جانب سے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما زلفی بخاری اور شہزاد اکبر کو طلب کرلیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق نیب نے دونوں رہنماوں کو 190 ملین پاؤنڈ کیس اور القادر یونیورسٹی کیس میں شہزاد اکبر اور زلفی بخاری کو دوبارہ طلبی کے نوٹسز جاری کر دیے۔نیب کی طرف سے بھیجے گئے نوٹس میں کہا گیا کہ سابق وزیراعظم کے معاون خصوصی شہزاد اکبر نے ذاتی فائدے کیلئے 190 ملین پاونڈ کی غیر قانونی منتقلی میں بطور پبلک آفیسر ہولڈر اختیارات کے ناجائز استعمال کیے۔نیب نے شہزاد اکبر اور زلفی بخاری کو 23 جون کو راولپنڈی نیب کے دفتر طلب کرلیا۔دوسری طرف زلفی بخاری کے مطابق گزشتہ روز انکے کزن خاور بخاری کو لاہور سے اٹھا لیا گیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ‘خاور بخاری کی کسی سیاسی جماعت کے ساتھ وابستگی نہیں۔ ہمیں اب تک اس کو اٹھائے جانے کی وجوہات کا علم نہیں ہو سکا۔