شہر قائدکے نوجوانوں کی بزنس اسٹارٹ اپ میں حوصلہ افزائی کی جائے:پی ڈی پی

اسپیکر ایاز صادق نے صحافت کے تحفظ کے لیے نئی قانون سازی کا عہد کیا

چیئرمین سینیٹ نے صحافیوں کے تحفظ کو جمہوریت کی بنیاد قرار دیا

پاکستان، برطانیہ منظم مجرمانہ سرگرمیوں سے نمٹنے اور ابھرتے ہوئے بین الاقوامی خطرات سے نمٹنے کے لیے مشترکہ کوششوں کو بڑھانے پر متفق8

کوریا کے سفارت خانے نے ثقافتی تبادلے کو فروغ دینے کے لیے

پاکستان کے لاکھوں بچوں کے خون میں سیسے کی خطرناک سطح، ان کی نشوونما کے لیے خطرہ

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

نو مئی جلاؤ گھیراؤ کے واقعات، عمران خان کی دو مقدمات میں سات جولائی تک عبوری ضمانت منظور

لاہور(پی پی آ ئی)لاہورکی انسداد دہشت گردی عدالت نے نو مئی کے جلاؤ گھیراؤ کے دو مقدمات میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی سات جولائی تک عبوری ضمانت منظورکرلی ہے۔عدالت نے اپنے حکم نامے میں عمران خان کو ایک ایک لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کی ہدایت کردی ہے۔عمران خان کے خلاف تھانہ نصیر آباد میں پولیس نے کنٹینر جلانے کا مقدمہ درج کررکھا ہے جبکہ ماڈل ٹاؤن پولیس نے عمران خان کے خلاف مسلم لیگ ن کے آفس میں توڑ پھوڑ اور جلاو گھیراو کا مقدمہ درج کررکھا ہے۔دونوں مقدمات میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے گئے تھے۔دوسری جا نب لاہورہائی کورٹ نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی کوئٹہ میں درج قتل کے مقدمے میں تین جولائی تک حفاظتی ضمانت منظور کر لی ہے۔ جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے درخواست کی سماعت کی۔ عمران خان اپنے وکیل اشتیاق اے خان کے ساتھ عدالت میں پیش ہوئے۔عمران خان کے وکیل نے عدالت سے استدعا کی کہ سکیورٹی وجوہات کے باعث چیئرمین پی ٹی آئی کوئٹہ نہیں جا سکے۔عدالت کوئٹہ کے مقدمے میں حفاظتی ضمانت منظور کرے۔اس پر سرکاری وکیل غلام سرور نہنگ نے درخواست کی مخالفت کی تاہم لاہور ہائیکورٹ نے عمران خان کی استدعا منظور کرتے ہوئے تین جولائی تک حفاظتی ضمانت منظور کر لی۔