مخالفین کا کام سازشیں کرناہے، ہاتھ جھٹکنے کی ویڈیو پرنبیل گبول کا موقف

کراچی(پی پی آئی)پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی جانب سے میئر اور ڈپٹی میئر کراچی کی حلف برداری کی تقریب میں ہاتھ جھٹکنے کی ویڈیو وائرل ہونے پر نبیل گبول کا موقف بھی سامنے آگیا۔پی پی آئی کے مطابق نبیل گبول نے اپنے ویڈیو بیان میں کہاہے کہ مخالفین کا کام سازشیں کرناہے،میئر اور ڈپٹی میئر کی حلف برداری کی تقریب میں بلاول بھٹو سے ملا، انہوں نے خوشگوار انداز میں مجھ سے ملاقات کی۔نبیول گیول کاکہناتھا کہ میں نے لیاری میں طویل لوڈشیڈنگ پر خصوصی دلچسپی لینے کی درخواست کی، بلاول بھٹو نے میری درخواست پر مجھے یقین دہانی کرائی،چیئرمین صاحب نے کہاکہ مجھے لیاری کے عوام کیلئے درد ہے،چیئرمین صاحب نے اسی وقت وزیراعلیٰ کو کے الیکٹرک کے سی ای او کو بلانے کی ہدایت کی، ایم ڈی سوئی گیس کو بھی لانے کی میں نے درخواست کی، جس پر چیئرمین صاحب نے کہاکہ ساری باتیں یہاں نہیں ہوں گی میں تم سے خود ملوں گا۔پی پی رہنما نے کہاکہ اگر لوگ سمجھتے ہیں کہ میری بے عزتی ہوئی ہے تو یہ مجھے قبول ہے،لیاری کے عوام کیلئے میں ہر جگہ بات کروں گا، نبیل گبول کاکہناتھا کہ لیاری کے عوام کو بجلی کی لوڈشیڈنگ سے نجات ملنی چاہیے۔

Next Post

ای سی ایل کمیٹی کی تشکیل نو، وفاقی وزیر ایاز صادق کنوینر مقرر

Wed Jun 21 , 2023
اسلام آباد (پی پی آئی)وفاقی کابینہ نے ای سی ایل کمیٹی کی تشکیل نو کرتے ہوئے وفاقی وزیر ایاز صادق کو کمیٹی کا کنوینر مقرر کر دیا۔ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ نے سمری کے ذریعے ای سی ایل کمیٹی کی تشکیل نو کی منظوری دے دی۔ پی پی آئی کے […]