اسلام آباد (پی پی آئی)وفاقی کابینہ نے ای سی ایل کمیٹی کی تشکیل نو کرتے ہوئے وفاقی وزیر ایاز صادق کو کمیٹی کا کنوینر مقرر کر دیا۔ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ نے سمری کے ذریعے ای سی ایل کمیٹی کی تشکیل نو کی منظوری دے دی۔ پی پی آئی کے مطابق منظوری سمری کی سرکولیشن کے ذریعے دی گئی۔وفاقی وزیر ایاز صادق وفاقی کابینہ کی ای سی ایل کمیٹی کے کنوینر مقرر کیے گئے ہیں جبکہ دیگر ارکان میں نوید قمر، مریم اورنگزیب اور اسد محمود شامل ہیں۔اس سے قبل وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کو یہ ذمہ داری سونپی گئی تھی۔
Next Post
معیشت بحالی پر وزیر اعظم کی اپیکس کمیٹی میں آرمی چیف بھی شامل
Wed Jun 21 , 2023
اسلام آباد (پی پی آئی)وزیر اعظم شہباز شریف نے ملکی معیشت کی بحالی کے لیے ایپکس کمیٹی قائم کردی جو اسپیشل انویسٹمنٹ فسیلیٹیشن کونسل کے فیصلوں پر عملدرآمد کروائے گی۔حکومت نے معاشی بحالی کیلئے ایک بڑے منصوبے کا اعلان کیا تھا جسے سی پیک سے بھی بڑا اور دس سالہ […]
