اسلام آباد (پی پی آئی)وزیر اعظم شہباز شریف نے ملکی معیشت کی بحالی کے لیے ایپکس کمیٹی قائم کردی جو اسپیشل انویسٹمنٹ فسیلیٹیشن کونسل کے فیصلوں پر عملدرآمد کروائے گی۔حکومت نے معاشی بحالی کیلئے ایک بڑے منصوبے کا اعلان کیا تھا جسے سی پیک سے بھی بڑا اور دس سالہ منصوبہ قرار دیا جا رہا ہے۔پی پی آئی کے مطابق ایپکس کمیٹی کی سربراہی وزیر اعظم شہباز شریف کریں گے جبکہ آرمی چیف اور عسکری حکام بھی ایپکس کمیٹی میں شامل ہوں گے۔ان کے علاوہ وزیر خزانہ، وزیر منصوبہ بندی، وزیر دفاع، وزیر دفاعی پیداوار، وفاقی وزیر فوڈ سیکورٹی، وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی اور وزیر پیٹرولیم و قدرتی وسائل بھی کمیٹی میں شامل ہوں گے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ معاشی بحالی پر قائم ایپکس کمیٹی ملک میں بیرون سرمایہ کاری پر فریم ورک تیار کرے گی، ایپکس کمیٹی پاکستان میں سرمایہ کاری میں دلچسپی رکھنے والے ممالک کے لیے سہولت کاری کرے گی۔حکومتی ذرائع کے مطابق 5 بڑے ممالک نے پاکستان میں بھاری سرمایہ کاری میں دلچسپی ظاہر کردی ہے۔ سعودی عرب، یو اے ای، قطر اور بحرین پاکستان میں بھاری سرمایہ کاری کے لیے تیار ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ایپکس کمیٹی ان ممالک کی پاکستان سرمایہ کاری کے امور کی مانیٹرنگ کرے گی اور آئندہ 3 سال میں ان ممالک کی سرمایہ کاری کو یقینی بنائے گی۔
Next Post
انسداد منشیات کا عالمی دن 26جون کو منایا جائے گا
Wed Jun 21 , 2023
کراچی (پی پی آئی) پاکستان سمیت دنیا بھر میں انسداد منشیات کا عالمی دن 26جون کو منایا جائے گا،اس دن کو منانے کا مقصد دنیا بھر میں منشیات کے استعمال کی روک تھام وغیر قانونی تجارت کے خاتمہ اور اس کی تباہ کاریوں کے سلسلہ میں عوام الناس میں شعور […]
