شہر قائدکے نوجوانوں کی بزنس اسٹارٹ اپ میں حوصلہ افزائی کی جائے:پی ڈی پی

اسپیکر ایاز صادق نے صحافت کے تحفظ کے لیے نئی قانون سازی کا عہد کیا

چیئرمین سینیٹ نے صحافیوں کے تحفظ کو جمہوریت کی بنیاد قرار دیا

پاکستان، برطانیہ منظم مجرمانہ سرگرمیوں سے نمٹنے اور ابھرتے ہوئے بین الاقوامی خطرات سے نمٹنے کے لیے مشترکہ کوششوں کو بڑھانے پر متفق8

کوریا کے سفارت خانے نے ثقافتی تبادلے کو فروغ دینے کے لیے

پاکستان کے لاکھوں بچوں کے خون میں سیسے کی خطرناک سطح، ان کی نشوونما کے لیے خطرہ

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

منی لانڈرنگ کیس،حمزہ شہباز ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظور

لاہور(پی پی آ ئی)احتساب عدالت نے منی لانڈرنگ سے متعلق مقدمے میں حمزہ شہباز کی ایک روز کیلئے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کرلی، ہارون یوسف اور شامل تفتیش دیگر افراد کی طلبی بھی مؤخر کردی۔شہباز شریف، حمزہ شہباز اور دیگر کیخلاف منی لانڈرنگ سے متعلق ریفرنس کی سماعت احتساب عدالت کے جج قمر الزماں کے سامنے ہوئی۔نیب نے اپنی رپورٹ میں کہا کہ سلیمان شہباز، ہارون یوسف اور طاہر نقوی کیخلاف شوہاد نہیں ملے، عدالت نے ہارون یوسف اور شامل تفتیش دیگر افراد کی طلبی مؤخر کردی۔حمزہ شہباز شریف نے ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست دائر کی جس میں کہا کہ کمر کی تکلیف کے باعث پیش نہیں ہوسکتا۔ عدالت نے ان کی درخواست منظور کرتے ہوئے حاضری سے استثنیٰ دیتے ہوئے کارروائی 5 جولائی تک ملتوی کردی۔