روبوٹکس بینکنگ کسٹمر کے تجربے کو تبدیل کرنے کے لیے تیار

انشورنس انڈسٹری کا بجٹ مذاکرات میں مالیاتی اصلاحات کے لیے زور

سندھ کابینہ نے ترقیاتی منصوبوں اور اہم عوامی امداد کے لیے 30 ارب روپے سے زائد کی منظوری دے دی

دارالحکومت میں وسیع سرچ آپریشنز کے دوران بڑی مقدار میں منشیات برآمد

پولیس چیف کی سنگین جرائم کے خلاف کریک ڈاؤن تیز کرنے کی ہدایت

اعلیٰ سطحی فلسطینی مذاکرات کے دوران پاکستان کا غزہ پر گہرے دکھ کا اظہار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

لاہور ہائیکورٹ نے لڑکے کی بازیابی کی بنا پر جناح ہاؤس حملہ کیس نمٹا دیا

لاہور(پی پی آ ئی) لاہور ہائیکورٹ نے جناح ہاؤس حملہ کیس میں لڑکے کی بازیابی کی بناپر کیس نمٹا دیا۔تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں جناح ہاؤس توڑ پھوڑ حملہ کیس میں ملوث پی ٹی آئی کارکن کے کیس کی سماعت ہوئی۔ جسٹس امجد رفیق نے درخواست پر سماعت کی۔ ایک ماہ 10 دن بعد بوڑھے ماں باپ کو ان کا جواں سالہ بیٹا مل گیا۔ پولیس نے بچے کوعدالتی حکم پر بازیاب کروا کر لاہور ہائیکورٹ میں پیش کیا۔بازیاب ہونے والے لڑکے نے بیان دیتے ہوئے کہا کہ میں اپنے دوست کے گھر تھا، مجھ پر کسی قسم کا تشدد نہیں کیا گیا۔عدالت نے لڑکے کی بازیابی کی بناپر کیس نمٹا دیا۔درخواست گزار نے مؤقف اختیار کیا کہ 9 مئی کے واقعے کے بعد 16 مئی کو میرے بیٹے کو بغیر کسی الزام کے اٹھا لیا گیا، میرے بیٹے کو رات ڈیڑھ بجے 28 سے 30 افراد اٹھا کر لے گئے، بیٹے کا تعلق کسی سیاسی جماعت سے نہیں ہے، میرا بیٹا آئی ٹی انجینئر ہے اور کسی بھی غیر قانونی سرگرمی میں ملوث نہیں۔درخواست میں استدعا کی گئی کہ عدالت درخواست گزار کے بیٹے کو بازیاب کروانے کا حکم دے۔