شہر قائدکے نوجوانوں کی بزنس اسٹارٹ اپ میں حوصلہ افزائی کی جائے:پی ڈی پی

اسپیکر ایاز صادق نے صحافت کے تحفظ کے لیے نئی قانون سازی کا عہد کیا

چیئرمین سینیٹ نے صحافیوں کے تحفظ کو جمہوریت کی بنیاد قرار دیا

پاکستان، برطانیہ منظم مجرمانہ سرگرمیوں سے نمٹنے اور ابھرتے ہوئے بین الاقوامی خطرات سے نمٹنے کے لیے مشترکہ کوششوں کو بڑھانے پر متفق8

کوریا کے سفارت خانے نے ثقافتی تبادلے کو فروغ دینے کے لیے

پاکستان کے لاکھوں بچوں کے خون میں سیسے کی خطرناک سطح، ان کی نشوونما کے لیے خطرہ

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

پھل اور سبزیوں کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ

کرا چی /لاہور /اسلام آ باد(پی پی آ ئی)ملک بھر کے مختلف شہروں میں پھلوں اور سبزیوں کی قیمتوں میں مسلسل اضا فے سے قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگیں، اوپن مارکیٹ میں سرکاری نرخوں میں عملدرآمد نہ ہو سکا۔ مارکیٹ میں پیازسرکاری نرخ50 روپے جبکہ بازار میں 65 فی کلو میں فروخت ہو رہا ہے۔ ٹماٹر55 سے 70 روپے فی کلو میں فروخت، لہسن 200 سے 250 روپے فی کلو،ادرک770 سے 850 روپے فی کلو، سبزمرچ 90 سے 105 روپے فی کلومیں فروخت ہو رہی ہے۔ آلو بازارمیں 70 سے 85 روپے فی کلو میں فروخت، لیموں 170 سے 185 روپے فی کلو، شملہ مرچ80 سے 100 روپے فی کلو، بندگو35 سے 45 روپے فی کلو اور بھنڈی80 سے 95 روپے فی کلومیں فروخت ہو رہی ہے۔ دوسری جانب پھلوں کی بڑھتی قیمتوں سے شہری شدید پریشان ہیں۔ سیب بازار میں 340 سے 450 روپے فی کلو فروخت، آلوبخارہ 272 سے 315 روپے فی کلو فروخت، چیکو230 سے 300 روپے فی کلو میں فروخت، خوبانی 200 سے 250 روپے فی کلوجبکہ خربوزہ75 سے 120 روپے فی کلومیں فروخت ہو رہا ہے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ بڑھتی قیمتوں پر کوئی قابو پانے والا نہیں، بائیکاٹ کا بھی کسی پر اثر نہیں۔ مسلسل بڑھتی قیمتوں نے شہریوں کو پھل جیسی نعمت سے محروم کر دیا ہے۔