ہنی ویل ٹیکنالوجیز کے نائب صدر کی واشنگٹن ڈی سی میں وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب سے ملاقات

ایس ای سی پی نے تصدیق انفارمیشن سروسز کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آئی پی او کی اجازت دے دی

پاکستانی روپیہ بڑی کرنسیوں کے مقابلے میں مستحکم، ڈالر کی قدر میں کمی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤ کے باوجود مثبت رجحان

ملک بھر میں سونے اور کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ

کراچی کیماڑی میں سولہ سالہ لڑکی کے اندھے قتل کا معمہ حل سابق منگیتر گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

اسلام آباد ہائیکورٹ نے شیخ رشید کیخلاف درج مقدمات کی تفصیلات طلب کرلیں

اسلام آ باد(پی پی آ ئی)اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کے خلاف درج مقدمات کی تفصیلات طلب کر لیں۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس طارق محمود جہانگیری نے شیخ رشید کی درخواست پر سماعت کی۔پٹیشنر کی جانب سے سردار عبدالرازق ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے اور کہا کہ شیخ رشید کے گھر پر چھاپے کے دوران ملازمین پر تشدد کیا گیا، پولیس شیخ رشید کے گھر سے دو گاڑیاں بھی ساتھ لے گئی۔شیخ رشید کی درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ ان کے خلاف درج مقدمات کی تفصیلات فراہم کرنے کا حکم دیا جائے، حفاظتی ضمانت منظور کی جائے اور گھر پر چھاپے میں ملوث پولیس اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج کرنے کے احکامات دیے جائیں۔
عدالت نے آئی جی اسلام آباد اور ایس ایچ او تھانہ کوہسار کونوٹس جاری کرتے ہوئے مقدمات اور پولیس چھاپے کی تفصیلات طلب کرلیں۔