ہنی ویل ٹیکنالوجیز کے نائب صدر کی واشنگٹن ڈی سی میں وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب سے ملاقات

ایس ای سی پی نے تصدیق انفارمیشن سروسز کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آئی پی او کی اجازت دے دی

پاکستانی روپیہ بڑی کرنسیوں کے مقابلے میں مستحکم، ڈالر کی قدر میں کمی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤ کے باوجود مثبت رجحان

ملک بھر میں سونے اور کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ

کراچی کیماڑی میں سولہ سالہ لڑکی کے اندھے قتل کا معمہ حل سابق منگیتر گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

پی ٹی آئی رہنما دوسرا نوٹس ملنے کے باوجود ایف آئی کے سامنے پیش نہ ہوئے

اسلام آ باد(پی پی آ ئی) ایف آئی اے سائبر کرائم سیل کی جانب سے دوسرا نوٹس موصول ہونے کے باوجود پی ٹی آئی رہنما جمعرات کے روز بھی پیش نہیں ہوئے۔ذرا ئع کے مطابق ایف آئی اے نے تحریک انصاف کے رہنما اعظم سواتی، قاسم سوری اور حال ہی میں پارٹی چھوڑ نے والے علی زیدی اور کو قومی سلامتی کے اداروں کے خلاف مہم چلانے کے الزام میں طلب کیا تھا، تاہم ایف آئی اے سائبر کرائم سیل کی جانب سے دوسرا نوٹس موصول ہونے کے باوجود پی ٹی آئی رہنما جمعرات کے رز بھی پیش نہیں ہوئے۔ایف آئی اے حکام نے کہا ہے کہ علی زیدی، اعظم سواتی اور قاسم سوری کو ایک اور نوٹس جاری کیا جائے، نوٹس جاری کرنے کے بعد کارروائی کی جائے گی۔ایف آئی اے حکام نے بتایا کہ تینوں رہنماؤں کو 22 جون کو سائبر کرائم آفس طلب کیا گیا تھا، لیکن وہ نہیں آئے، ان کی غیر حاضری جوابی وضاحت کی عدم دستیابی تصور کی گئی ہے۔