شہر قائدکے نوجوانوں کی بزنس اسٹارٹ اپ میں حوصلہ افزائی کی جائے:پی ڈی پی

اسپیکر ایاز صادق نے صحافت کے تحفظ کے لیے نئی قانون سازی کا عہد کیا

چیئرمین سینیٹ نے صحافیوں کے تحفظ کو جمہوریت کی بنیاد قرار دیا

پاکستان، برطانیہ منظم مجرمانہ سرگرمیوں سے نمٹنے اور ابھرتے ہوئے بین الاقوامی خطرات سے نمٹنے کے لیے مشترکہ کوششوں کو بڑھانے پر متفق8

کوریا کے سفارت خانے نے ثقافتی تبادلے کو فروغ دینے کے لیے

پاکستان کے لاکھوں بچوں کے خون میں سیسے کی خطرناک سطح، ان کی نشوونما کے لیے خطرہ

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

ای او بی آئی پنشن یکم جولائی سے بڑھادی،اضافی یکم اگست کو ملے گی: ناہیددرانی

کراچی (پی پی آئی)ایمپلائیز اولڈ ایج بینی فٹس انسٹی ٹیوشن (EOBI) کی چیئر پرسن ناہید شاہ درانی نے کہا ہے کہ فلاحی ادارہ EOBI نے ملک میں انتہائی نامساعد معاشی صورت حال اور ادارہ کو درپیش تمام انتظامی اور مالی رکاوٹوں کو حوصلہ مندی کے ساتھ عبور کرتے ہوئے بدترین مہنگائی اور بلند افراط زر کا شکار اپنے 4 لاکھ سے زائد بزرگ پنشنرز کو ہر ممکن ریلیف دیتے ہوئے ان کی کم از کم ماہانہ پنشن میں 8500 سے اضافہ کرکے 10,000 روپے ماہانہ کردیا ہے جس کا اطلاق یکم جولائی 2023 سے کیا جائے گا۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار ہیڈ آفس کراچی میں رجسٹرڈ شدہ آجران سے کنٹری بیوشن کی وصولیابی کے سالانہ ہدف مکمل ہونے پر اعلیٰ افسران کے ساتھ ایک جائزہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ پی پی آئی کے مطابق کے ایمپلائیز اولڈ ایج بینی فٹس انسٹی ٹیوشن سابق افسر تعلقات عامہ اور ڈائریکٹر سوشل سیفٹی نیٹ پاکستان اسرار ایوبی نے EOBI میں اپنے ذرائع سے ادارہ کی خدمات اور کارکردگی کی تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ EOBI نے اس حقیقت کے باوجود یہ مثبت اقدام کیا کہ جب EOBI کو دو کھرب روپے سے زائد کے بھاری واجبات کی رقم کا سامنا ہے اور اس مقصد کے حل کے لئے EOBI نے وفاقی حکومت سے بھی مالی سہارا فراہم کرنے کی استدعا کی ہے۔ ادارہ میں بڑے پیمانے پر ملازمین کی قلت کا سامنا کرنے کے باوجود EOBI نے محض 11 ماہ کے عرصہ میں اپنے رواں مالی سال کے کنٹری بیوشن کی وصولیابی کا مقررہ ہدف 33.55 ارب روپے کا قابل قدر نتیجہ عبور کر لیا ہے۔ جبکہ اس مدت کے دوران EOBI نے رجسٹرڈ آجران سے 36.42 ارب روپے کا ریکارڈ کنٹری بیوشن وصول کیا جو پچھلے مالی سال کے مقابلہ میں 34.81 فیصد زائد رقم ہے۔واضح رہے کہ اس وقت EOBI میں 145,607 آجران اور 10,474,142 بیمہ دار افراد رجسٹرڈ ہیں۔ جبکہ EOBI ملک بھر میں 745,539 بزرگ پنشنرز کو تین اقسام کی تاحیات ماہانہ پنشن فراہم کر رہا ہے۔جن میں 477,018 عمر رسیدہ پنشنر،255,397 پسماندگان پنشنر، 13,124 معذور پنشنرز شامل ہیں۔ اسرار ایوبی نے مزید بتایا کہ EOBI کو ملک میں پنشن فراہم کرنے والے تمام محکموں میں اولین ادارہ ہونے کا اعزاز حاصل ہے کہ جس کے سفر کی صعوبتوں اور پنشنرز بینکوں اور ڈاک خانوں میں طویل قطاریں لگانے سے نجات پاکر ATM کارڈ کے ذریعہ اپنی ماہانہ پنشن حاصل کر رہے ہیں۔ جبکہ EOBI میں رواں برس کے دوران 39,944 نئے پنشنرز اور 543,096 نئے بیمہ دار افراد کا اضافہ ہوا۔