ہنی ویل ٹیکنالوجیز کے نائب صدر کی واشنگٹن ڈی سی میں وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب سے ملاقات

ایس ای سی پی نے تصدیق انفارمیشن سروسز کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آئی پی او کی اجازت دے دی

پاکستانی روپیہ بڑی کرنسیوں کے مقابلے میں مستحکم، ڈالر کی قدر میں کمی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤ کے باوجود مثبت رجحان

ملک بھر میں سونے اور کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ

کراچی کیماڑی میں سولہ سالہ لڑکی کے اندھے قتل کا معمہ حل سابق منگیتر گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

کراچی مویشی منڈی میں خریدار اور بیو پاری بڑھتی ہوئی مہنگائی سے نالاں

کراچی(پی پی آئی)عید قرباں میں صرف ایک ہفتہ باقی ہے اور ناردرن بائی پاس کی مرکزی مویشی منڈی میں گہما گہمی عروج پر ہے، خریدار اور بیوپاری دونوں ہی بڑھتی ہوئی مہنگائی سے نالاں ہیں، پی پی آئی کے مطابق جانوروں کی قیمتوں میں اضافے سے قربانی کے فریضے میں تو کمی نہیں آئی البتہ خریداروں نے معیار ضرور بدل لیے ہیں۔ بیوپاریوں کا کہنا تھا کہ اس بار چارہ مہنگا ہے اورٹرالر کا کرایہ بھی ایک لاکھ کی بجائے ٹرانسپورٹرز دو لاکھ وصول کر رہے ہیں اس لئے ہم بھی جانور مہنگے فروخت کرنے پر مجبور ہیں یہی وجہ ہے کہ خریدار ماضی کے مقابلہ میں بہت کم ہیں ڈکیتیوں کی وارداتوں کی وجہ سے بھی لوگ خوفزدہ ہیں،خریداروں کا کہنا تھا گزشتہ سال جس قیمت میں گائے خریدتے تھے اس سال اس قیمت پر بکرے مل رہے ہیں،قیمتوں میں دگنا اضافہ ہوگیا،