ہنی ویل ٹیکنالوجیز کے نائب صدر کی واشنگٹن ڈی سی میں وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب سے ملاقات

ایس ای سی پی نے تصدیق انفارمیشن سروسز کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آئی پی او کی اجازت دے دی

پاکستانی روپیہ بڑی کرنسیوں کے مقابلے میں مستحکم، ڈالر کی قدر میں کمی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤ کے باوجود مثبت رجحان

ملک بھر میں سونے اور کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ

کراچی کیماڑی میں سولہ سالہ لڑکی کے اندھے قتل کا معمہ حل سابق منگیتر گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

کراچی کے مختلف علاقوں میں بوندا باندی سے موسم خوشگوار

کراچی (پی پی آئی)کراچی کے مختلف علاقوں میں بوندا باندی اور ہلکی بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا۔پی پی آئی کے مطابق گلستان جوہر، ڈرگ روڈ، ایئرپورٹ اور ملیر کے مختلف علاقوں میں بوندا باندی ہوئی.قائد آباد، بھینس کالونی، میمن گوٹھ اور دیگر علاقوں میں بھی ہلکی بارش ہوئی، اس کے علاوہ گلشن حدید، اسٹیل ٹاؤن اور گرد و نواح میں بوندا باندی ریکارڈ کی گئی جبکہ سائٹ ایریا اورگردونواح میں صبح کے ہونے والی بوندا باندی سے موسم خوشگوار ہوگیا۔پی پی آئی کے مطابق محکمہ موسمیات کے مطابق صبح کے وقت شہر کا درجہ حرارت 30 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 75 فیصد ہے اور ہوا جنوب مغربی سمت سے چل رہی ہے۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران کراچی کا موسم جزوی طور پر ابر آلود اور مرطوب رہے گا جب کہ مختلف علاقوں میں مزید بوندا باندی کا بھی امکان ہے۔