جعلی سند پر پولیس میں بھرتی ہونیوالے کانسٹیبل کو 12برس قیدوجرمانہ

لاہور(پی پی آئی)انٹی کرپشن کرپشن عدالت لاہور نے میٹرک کی جعلی سند سے پولیس میں کانسٹیبل بھرتی ہونے والے ملزم اعجاز علی کو 12 سال قید کی سزا سنا دی۔ سپیشل جج انٹی کرپشن علی رضا اعوان نے فیصلہ سنایا۔ عدالت نے ملزم اعجاز علی کو 80 ہزار جرمانے کا حکم بھی سنایا جبکہ جرمانے کی عدم ادائیگی پر قید کی مدت 4 ماہ بڑھانے کی سزا بھی سنائی گئی۔ پی پی آئی کے مطابق ملزم اعجاز علی کیخلاف 2015میں مقدمہ درج ہوا تھا جس میں ملزم اعجاز علی کے میٹرک کی جعلی سند پر پولیس میں کانسٹیبل بھرتی ہونے کی دفعات شامل کی گئی تھیں۔

Next Post

جلاؤ گھیراؤ کا معاملہ،پی ٹی آئی رہنما شبنم جہانگیر کا تین روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

Fri Jun 23 , 2023
لاہور(پی پی آئی)جناح ہاؤس حملہ اور جلاؤ گھیراؤ کا معاملہ،پی ٹی آئی رہنما شبنم جہانگیر کا تین روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا گیا۔ لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت کی جج عبہر گل خان نے کیس پر سماعت کی،پی پی آئی کے مطابق پولیس نے شبنم جہانگیر کو جناح ہاؤس […]