پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے معاہدے

چوہدری لطیف اکبر کا چرکپورہ میں شاندار استقبال؛ مسائل کے حل کی یقین دہانی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹر ایمل ولی کا ردعمل

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی خریداری قیمت میں کمی، دیگر کرنسیوں میں بھی معمولی اتار چڑھاؤ

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے تک پہنچ گیا

اسٹاک ایکسچینج میں بڑی گراوٹ، انڈیکس 1,703 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ نیچے

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

عذیر بلوچ کی سنٹرل جیل سے سب جیل منتقلی کا نوٹیفکیشن چیلنج

(ممتاز جمالی)عذیر بلوچ کی سنٹرل جیل سے سب جیل منتقلی کا نوٹیفکیشن سندھ ہائیکورٹ چیلنج کردیا گیا۔ سندھ ہائیکورٹ نے سندھ حکومت،آئی جی جیل خانہ جات،سپرنٹنڈنٹ سنٹرل جیل کو نوٹس جاری کرکے فریقین سے 13 جولائی تک جواب طلب کرلیا۔ وکیل درخواست گزار حیدر فاروق کا کہنا تھا کہ عذیر بلوچ 2016 سے جیل کی سلاخوں کو پیچھے ہے،خدشہ ہے کہ عذیر بلوچ کو سب جیل سے کورٹ لے جاتے ہوئے قتل نہ کردیا جائے،درخواست گزار ثمینہ کا موقف تھا کہ 9 جون 2020 کو سکیورٹی وجوہات کی بناء پر عذیر بلوچ کو سینٹرل جیل سے سب جیل میٹھا رام منتقل کرنے کا نوٹیفیکیشن جاری ہوا تھا،سب جیل میٹھا رام میں عذیر بلوچ کو بنیادی سہولیات فراہم نہیں کی جارہی ہیں،عذیر بلوچ کو ایک تنگ سے چھوٹے کمرے میں بغیر پنکھے کے بند کیا ہوا ہے۔ وکیل درخواست گزار کا کہنا تھا کہ مہینہ میں ایک دن اہل خانہ سے ملاقات کی اجازت دی جاتی ہے،عدالت سے استدعا ہے کہ عذیر بلوچ کو سب جیل منتقل کرنے کا نوٹیفیکیشن کالعدم قرار دیا جائے،عذیر بلوچ کو تمام بنیادی سہولیات اور سکیورٹی فراہم کرنے کا حکم دیا جائے۔