پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے معاہدے

چوہدری لطیف اکبر کا چرکپورہ میں شاندار استقبال؛ مسائل کے حل کی یقین دہانی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹر ایمل ولی کا ردعمل

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی خریداری قیمت میں کمی، دیگر کرنسیوں میں بھی معمولی اتار چڑھاؤ

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے تک پہنچ گیا

اسٹاک ایکسچینج میں بڑی گراوٹ، انڈیکس 1,703 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ نیچے

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

غیرقانونی مقیم افغان باشندے کراچی کی گیس بھی چوری کرنے لگے

کراچی (پی پی آئی)پاکستان میں غیرقانونی مقیم افغان باشندے کراچی کی گیس بھی چوری کرنے لگے، سہراب گوٹھ پر چوری کی گیس سے بھاری جنریٹرز چلانے کا انکشاف ہوا ہے، بجلی رہائشی اور تجارتی مقاصد کیلئے فروخت کی جارہی ہے۔سہراب گوٹھ الآصف اسکوائر پر چوری کی گئی گیس سے بھاری جنریٹرز چلانے کا انکشاف ہوا ہے۔پی پی آئی کے مطابق سہراب گوٹھ پولیس نے سوئی گیس کمپنی کے انچارج اینٹی تھیفٹ سیل کو خط لکھ دیا، جس میں بتایا گیا ہے کہ الآصف اسکوائر پر گیس چوری ہونے کا پتہ چلا ہے، افغان مافیا ایس ایس جی سی گیس سے 20 کے قریب ہیوی جنریٹرز چلاتے ہیں۔خط میں کہا گیا ہے کہ جنریٹرز کے ذریعے بجلی بنا کر غیر قانونی طور پر فروخت کی جاتی ہے، جنریٹرز سے حاصل بجلی کے رہائشی اور تجارتی کنکشن فروخت کئے جاتے ہیں۔پولیس کا اپنے خط میں مزید کہنا ہے کہ غیرقانونی گیس کنکشن افغان نژاد مافیا اور تارکین وطن استعمال کر رہے ہیں۔