خیر پور کے گاؤں میر محمد اجن میں دو بھائی بہن تالاب میں ڈوب کر جاں بحق

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قدر میں کمی، یورو، پاؤنڈ، درہم اور ریال کی قیمتوں میں اضافہ

سندھ کابینہ کا اجلاس ، صحت انشورنس اور انسداد منشیات پر اہم فیصلوں کی منظوری دی گئی

آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی حلقہ مظفرآباد ڈویژن میں پولنگ 2 اگست کو ہوگی

کراچی بابا بھٹ آئی لینڈ سے لاپتہ بچی کی لاش منوڑہ کچی لائن سے مل گئی

ملکی اور عالمی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

صنفی مساوات سے متعلق عالمی رپورٹ میں پاکستان سب سے نیچے

جنیوا(پی پی آئی)ورلڈ اکنامک فورم (ڈبلیو ای ایف) کی گلوبل جینڈر گیپ رپورٹ 2023میں پاکستان کو 146ممالک میں سے 142ویں درجے پر رکھا گیا ہے جبکہ صنفی مساوات کی شرح 57.5فیصد ہے جوکہ 2006کے بعد سب سے زیادہ ہے۔پی پی آئی کے مطابق اس رپورٹ میں پاکستان کو علاقائی اور عالمی دونوں درجہ بندیوں میں سب سے نیچے رکھا گیا ہے، پاکستان سے نیچے صرف ایران، الجزائر، چاڈ اور افغانستان ہیں، 2022میں پاکستان 146میں سے 145ویں نمبر پر تھا۔پاکستان اقتصادی شراکت اور مواقع کے حوالے سے ذیلی کیٹگری میں 143ویں نمبر پر ہے، لیبر فورس کی شرکت کے لحاظ سے ملک 140ویں نمبر پر ہے۔اسی طرح تنخواہوں میں مساوات کے لحاظ سے 71ویں، تخمینہ شدہ آمدنی کے لحاظ سے 137ویں، قانون سازوں، سینئر حکام اور منیجرز کے لحاظ سے 139ویں اور پیشہ ورانہ اور تکنیکی کارکنوں کے لحاظ سے 132ویں نمبر پر ہے۔تعلیم کے حصول کے زمرے میں پاکستان کی درجہ بندی 2023 میں 138ویں نمبر پر کی گئی ہے، ملک کی خواندگی کی شرح 137ویں ہے، ثانوی درجے اور تیسرے درجے کی تعلیم میں پاکستان میں داخلے کی شرح بالترتیب 132ویں اور 104ویں ہے، صحت اور بقا میں پاکستان کی درجہ بندی 132ویں نمبر پر ہے۔