سندھ نے سستی بجلی کے لیے صوبائی گرڈ کا خاکہ پیش کیا؛ ڈنمارک کی سبز سرمایہ کاری پر نظر

بلوچستان میں یوم مزدور منایا گیا

قتل پر احتجاج کے بعد مرکزی شاہراہ بند

گینگز اور املاک کے جرائم کے خلاف سیکیورٹی سخت

جاری کریک ڈاؤن میں بدنام زمانہ چھیننے والے گروہ کے ارکان گرفتار

دارالحکومت میں کریک ڈاؤن، غیر قانونی اسلحہ برآمد، دو افراد گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

پاکستان سمیت دنیا بھر میں بیواؤں کا د ن منایا گیا،تقریبات منعقد

کراچی (پی پی آئی)پاکستان سمیت دنیا بھر میں جمعہ کوبیواؤں کا عالمی د ن منایا گیا۔ اس دن کا مقصد بیوہ خواتین اور ان کے بچوں کو درپیش غربت، صحت اور ناانصافی کے بارے میں آگاہی فراہم کرنا اوربیوہ خواتین کے انسانی حقوق بارے شعور اجاگر کرنا تھا، جو اپنے شریک حیات کی موت کے بعد بہت سے مسائل میں مبتلا ہو جاتی ہیں، ان کو در پیش ناانصافیوں کے ازالہ کیلئے عزم اورجدوجہد کرنا ہے تاکہ ان کے ساتھ معاشرہ میں ناروا سلوک کا خاتمہ ہو اور انہیں ہر طرح کا تعاون حاصل ہو،پی پی آئی کے مطابق اس دن کی محرک ”لومبا فاونڈیشن“ کے بانی لارڈ راجندر پال لومبا کی والدہ شریمتی پشپا وتی لومبا کو سمجھا جاتا ہے جو اپنے خاوندجاگیری لال لومبا کی 23جون 1954 میں وفات کے بعد37 سال کی عمر میں بیوہ ہوئیں اور7بچوں کی دیکھ بھال کی ذمہ داری ان پر پڑی۔