خیر پور کے گاؤں میر محمد اجن میں دو بھائی بہن تالاب میں ڈوب کر جاں بحق

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قدر میں کمی، یورو، پاؤنڈ، درہم اور ریال کی قیمتوں میں اضافہ

سندھ کابینہ کا اجلاس ، صحت انشورنس اور انسداد منشیات پر اہم فیصلوں کی منظوری دی گئی

آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی حلقہ مظفرآباد ڈویژن میں پولنگ 2 اگست کو ہوگی

کراچی بابا بھٹ آئی لینڈ سے لاپتہ بچی کی لاش منوڑہ کچی لائن سے مل گئی

ملکی اور عالمی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

پاکستان میں 7 سال بعد ایم کیو ایم لندن کی ویب سائٹ بحال

متحدہ قومی موومنٹ۔ لندن کی ا?فیشل ویب سائٹ کو پاکستان میں تقریباً 7 برس بعد ان بلاک کر دیا گیا، جس کی قیادت الطاف حسین کرتے ہیں۔خیال رہے کہ ایم کیو ایم کے بانی الطاف حسین کی 22 اگست 2016 کی اشتعال انگیز تقریر کے بعد حکام نے ملک میں ایم کیو ایم-لندن کی ویب سائٹ کو ایک کریک ڈاؤن کے ایک حصے کے طور پر بلاک کر دیا تھا، جس میں ایم کیو ایم کے بانی کی عزیز آباد رہائش گاہ اور دفاتر کو سیل کر دیا گیا تھا، جو نائن زیرو کے نام سے مشہور ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق رواں ہفتے کے اوائل میں ملک میں ویب سائٹ بحال کردی گئی تھی اور اب یہ پاکستانی صارفین کے لیے قابل رسائی ہے، اس اقدام نے الطاف حسین کی پارٹی اور اسٹیبلشمنٹ کے درمیان تعلقات کے حوالے سے قیاس آرائیوں کو جنم دیا ہے۔ایم کیو ایم پاکستان کے سید امین الحق وفاقی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ٹیلی کمیونیکیشن ہیں، لیکن کسی بھی ویب سائٹ کو بند کرنے یا بحال کرنے کا فیصلہ پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی) کرتی ہے، جو آئی ٹی اور وزارت ٹیلی کام کے انتظامی کنٹرول میں نہیں ہے۔لندن میں مقیم ایم کیو ایم کے کنوینر مصطفیٰ عزیزآبادی نے میڈیا کو بتایا کہ انہیں معلوم ہے کہ حکام نے ان کی پارٹی کی آفیشل ویب سائٹ کو اَن بلاک کر دیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ (لیکن) ایم کیو ایم کے حکومت اور اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ کسی قسم کے کوئی مذاکرات نہیں ہوئے، ہم یہ نہیں کہہ سکتے کہ یہ کسی غلطی کی وجہ سے ہے یا نہیں، مزید کہا کہ ہم اس عمل کو خوش آمدید کہتے ہیں۔انہوں نے حکام سے مطالبہ کیا کہ وہ الطاف حسین اور ایم کیو ایم کی سیاسی سرگرمیوں پر ’غیر قانونی‘ میڈیا پابندی واپس لیں۔