شہر قائدکے نوجوانوں کی بزنس اسٹارٹ اپ میں حوصلہ افزائی کی جائے:پی ڈی پی

اسپیکر ایاز صادق نے صحافت کے تحفظ کے لیے نئی قانون سازی کا عہد کیا

چیئرمین سینیٹ نے صحافیوں کے تحفظ کو جمہوریت کی بنیاد قرار دیا

پاکستان، برطانیہ منظم مجرمانہ سرگرمیوں سے نمٹنے اور ابھرتے ہوئے بین الاقوامی خطرات سے نمٹنے کے لیے مشترکہ کوششوں کو بڑھانے پر متفق8

کوریا کے سفارت خانے نے ثقافتی تبادلے کو فروغ دینے کے لیے

پاکستان کے لاکھوں بچوں کے خون میں سیسے کی خطرناک سطح، ان کی نشوونما کے لیے خطرہ

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

سیلاب سے پاکستان کو 30 ارب ڈالر کا نقصان ہوا، دنیا وعدے پورے کرے: وزیراعظم

اسلام آ باد(پی پی آ ئی) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ سیلاب کے باعث پاکستان کو 30 ارب ڈالر کا نقصان اٹھانا پڑا، عالمی برادری شرم الشیخ کاپ27 میں کئے گئے وعدے پورے کرے۔سماجی را بطے جی کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ نئے عالمی مالیاتی معاہدے کیلئے سربراہی اجلاس میں عالمی رہنماؤں کی توجہ اہم امور پر مبذول کرائی ہے، پاکستان سمیت ترقی پذیر ممالک معاشی چیلنجز کی وجہ سے مختلف مسائل سے دوچار ہیں مختلف مسائل کے باعث ان ممالک کی ترقی میں خلل پڑا ہے، عالمی سطح پر اجناس کی قیمتوں میں اضافہ مہنگائی کا باعث بنا ہے، موسمیاتی تبدیلیوں کے باعث پاکستان کو سیلاب جیسی آفات کا سامنا رہا، سیلاب کے باعث پاکستان کو 30ارب ڈالر کا نقصان اٹھانا پڑا، عالمی برادری شرم الشیخ کاپ27میں کئے گئے وعدے پورے کرے۔وزیراعظم نے کہا ہے کہ مالیاتی تفریق کے ختم نہ ہونے سے پائیدار ترقی اہداف کے حصول میں رکاوٹیں پیش آرہی ہیں، دنیا معاشی اور ماحولیاتی چیلنجز کو مواقع کے طور پر لے کر سمت درست کرے، عالمی مالیاتی ڈھانچے کا مقصد ترقی کے عمل کو تیز کرنا اور ماحولیاتی انصاف ہونا چاہیے۔