شہر قائدکے نوجوانوں کی بزنس اسٹارٹ اپ میں حوصلہ افزائی کی جائے:پی ڈی پی

اسپیکر ایاز صادق نے صحافت کے تحفظ کے لیے نئی قانون سازی کا عہد کیا

چیئرمین سینیٹ نے صحافیوں کے تحفظ کو جمہوریت کی بنیاد قرار دیا

پاکستان، برطانیہ منظم مجرمانہ سرگرمیوں سے نمٹنے اور ابھرتے ہوئے بین الاقوامی خطرات سے نمٹنے کے لیے مشترکہ کوششوں کو بڑھانے پر متفق8

کوریا کے سفارت خانے نے ثقافتی تبادلے کو فروغ دینے کے لیے

پاکستان کے لاکھوں بچوں کے خون میں سیسے کی خطرناک سطح، ان کی نشوونما کے لیے خطرہ

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

وزیراعظم کی یورپی کمیشن کی سربراہ سے ملاقات، اعلی سطحی روابط کاخیرمقدم

پیرس (پی پی آئی) وزیراعظم شہباز شریف کی یورپی کمیشن کی سربراہ ارسیلا وون ڈرلاین سے ملاقات ہوئی ہے۔ذرا ئع کے مطابق فرانس میں نئے عالمی مالیاتی معاہدے سے متعلق سربراہی اجلاس کے موقع پر ہونے والی ملاقات میں وزیراعظم شہبازشریف نے پاکستان اور یورپی یونین کے درمیان اعلی سطح کے روابط کا خیرمقدم کیا۔ملاقات میں جی ایس پی پلس کی اہمیت اور مضبوط سیاسی عزم کا اعادہ کیا گیا، یورپی کمیشن کی صدر نے 2022 کے سیلاب سے بحالی کی پاکستان کی کوششوں کو سراہا۔یورپی کمیشن کی صدر نے بحالی کی کوششوں کی حمایت جاری رکھنے کا یقین دلایا جبکہ جی ایس پی پلس سمیت یورپی یونین اور پاکستان کے درمیان جاری تعاون کی سطح کی بھی تعریف کی۔ وزیراعظم شہبازشریف نے یورپی کمیشن کی سربراہ کو پاکستان کے دورے کی بھی دعوت دی۔واضح رہے کہ وزیراعظم ان دنوں فرانس میں نئے عالمی مالیاتی معاہدے سے متعلق سربراہی اجلاس میں شریک ہیں، وزیراعظم نے فرانس میں آئی ایم ایف کی مینجنگ ڈائریکٹر، فرانسیسی صدر میکرون، اقوام متحدہ کے سیکریٹری جرنل انتونیو گوتریس سمیت دیگر حکام سے بھی ملاقاتیں بھی کی ہیں۔