پشاور میں فائرنگ سے قومی باکسر جہانزیب خان قتل،مسلح ملزمان فرار

پشاور (پی پی آئی) نواحی علاقے پھندو میں مسلح ملزمان نے فائرنگ کر کے قومی باکسر جہانزیب خان کو قتل کر دیا۔پی پی آئی کے مطابق پشاور کے علاقے پھندو میں دو ملزمان نے باکسر جہانزیب خان پر فائرنگ کی جس سے وہ جاں بحق جبکہ ان کے دو ساتھی زخمی ہو گئے، ملزمان کارروائی کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔پولیس کا کہنا ہے کہ مقتول باکسر نے گزشتہ دنوں ملزمان کے گھر پر فائرنگ کی تھی، مقدمہ درج کرکے واقعے کی تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔ دوسری جانب سیکرٹری جنرل خیبرپختونخوا باکسنگ ایسوسی ایشن سید کمال خان نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جہانزیب خان باکسنگ کا قومی کھلاڑی تھا، مقتول جہانزیب نے 2019 میں نیشنل گیمز میں حصہ لیا تھا، وہ 2013 سے باکسنگ سے وابستہ تھے۔

Next Post

شیریں مزاری کو گرفتار کرنے والے پولیس افسر کا نام طلب،کیس کی سماعت ملتوی

Sat Jun 24 , 2023
اسلام آباد (پی پی آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ نے عدالتی حکم کے باوجود شیریں مزاری کی گرفتاری پر توہین عدالت کیس کی گزشتہ سماعت کا تحریری حکمنامہ جاری کر دیاہے جس میں عدالت نے آئی جی اسلام آباد ناصراکبر کا جواب غیر تسلی بخش قرار دیدیا ہے۔تفصیلات کے مطابق عدالت نے […]