کراچی(پی پی آئی) اساطیری کردارعمرو عیار کی جادو بھری دنیا کو رنگ بھرنیوالی فلم”عمر وعیار: اے نیو بگننگ” کا دھماکہ خیز ٹریلر جاری کردیا گیاہے۔ پی پی آئی کے مطابق فلم میں عثمان مختار، صنم سعید، علی کاظمی، عدنان صدیقی، سیمی راحیل، منظر اور دیگر فنکار شامل ہیں۔ ٹریلر کا آغاز حمزہ علی عباسی کے اعلان سے ہوتا ہے اور وہ کہتے ہیں کہ زمانوں کے اختتام کا آغاز ہوگیا ہے،فلم کی کہانی مختار کے کردار کے گرد گھومتی ہے، ایک عام آدمی جو نارمل سی زندگی گزارتا ہے لیکن پھر اس کے ارد گرد دنیا تبدیل ہوجاتی ہے۔
Next Post
چیئرلفٹ کی رسی ٹوٹنے سے خاتون ایک سالہ بیٹی سمیت دریائے سوات میں جا گری
Sat Jun 24 , 2023
سوات (پی پی آئی) سوات میں چیئرلفٹ کی رسی ٹوٹنے سے خاتون ایک سالہ بیٹی سمیت دریائے سوات میں جا گری۔پی پی آئی کے مطابق خاتون اپنی بیٹی کے ہمراہ دریائے سوات کی چیئرلفٹ میں سوار تھی کہ اچانک رسی ٹوٹ گئی، خاتون چیخیں مارتی ہوئی دریا میں جا گری۔بتایا […]
