ہنی ویل ٹیکنالوجیز کے نائب صدر کی واشنگٹن ڈی سی میں وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب سے ملاقات

ایس ای سی پی نے تصدیق انفارمیشن سروسز کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آئی پی او کی اجازت دے دی

پاکستانی روپیہ بڑی کرنسیوں کے مقابلے میں مستحکم، ڈالر کی قدر میں کمی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤ کے باوجود مثبت رجحان

ملک بھر میں سونے اور کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ

کراچی کیماڑی میں سولہ سالہ لڑکی کے اندھے قتل کا معمہ حل سابق منگیتر گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

خیبر پختون خوا میں سکھ برادری کے افراد کو ٹارگٹ کیا جانے لگا

پشاور(پی پی آئی)خیبر پختون خوا کے دارالحکومت پشاور میں سکھ برادری کے افراد کو ٹارگٹ کیا جانے لگا ہے، گزشتہ روز ایک اور شہری منموہن سنگھ کو گولی مار کر قتل کر دیا گیا۔تفصیلات کے مطابق یکہ توت میں سکھ شہری منموہن سنگھ کو گھات لگا کر قتل کر دیا گیا تھا۔پی پی آئی کے مطابق پولیس حکام کا کہنا ہیکہ منموہن سنگھ نامی شخص رکشے میں گھر جا رہا تھا کہ نامعلوم افراد نے نشانہ بنا دیا۔پولیس نے من موہن سنگھ کے قتل کا مقدمہ تھانہ سی ٹی ڈی میں درج کرلیا، مقدمے میں 7اے ٹی اے اور 302 کی دفعات شامل ہیں۔خیال رہے کہ ایک روز قبل بھی پشاور کے علاقے کاکشال کے علاقے میں بھی ایک سکھ شہری کو زخمی کیا گیا ہے۔