نواز شریف کے دور میں کشمیر کو سڑکوں، ترقیاتی منصوبوں اور بااختیار نظام ملا:سینئر وزیر پنجاب

پاکستان اور انڈونیشیا میں تجارت، سرمایہ کاری اور اقتصادی تعاون کو مزید وسعت دینے پر اتفاق

وانا میں سیکیورٹی فورسز کے ذریعہ بڑی دہشت گردی کی سازش ناکام

نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار نے وینزویلا کے وزیر خارجہ کی حیثیت سے فیلکس پلاسنشیا کو ان کی تقرری پر مبارکباد دی

سمندری شعبے کی اصلاحات اور بندرگاہ کی کارکردگی: کراچی بندرگاہ کی عملی سرگرمیوں میں نمایاں اضافہ

وزیراعظم کے یوتھ پروگرام’ کے چیئرمین کی یو این ویمن کی نائب ایگزیکٹو ڈائریکٹر کے ساتھ بات چیت

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

حکومت کو پٹرولیم پر 60 روپے فی لیٹر لیوی عائد کرنے کا اختیار تفویض

اسلام آباد (پی پی آئی)وفاقی حکومت کا پٹرولیم مصنوعات پر 60 روپے فی لیٹر تک لیوی عائد کرنے کا اختیار مل گیا ہے قومی اسمبلی نے کثرت رائے سے ترمیم منظور کرلی۔کے مطابق قومی اسمبلی کا اجلاس اسپیکر راجا پرویز اشرف کی زیر صدارت جاری ہے جس میں فنانس بل 2023 کی شق وار منظوری دی جا رہی ہے۔اجلاس میں وزیر خزانہ نے پٹرولیم ڈیولپمنٹ لیوی آرڈیننس میں ترمیم پیش کی جس کو ایوان میں کثرت رائے سے منظور کرلیا گیا ہے۔اس ترمیم میں پٹرولیم ڈیولپمنٹ لیوی کی حد 50 روپے لیٹر سے بڑھا کر 60 روپے فی لیٹر کر دیا گیا ہے اور منظوری کے بعد وفاقی حکومت کو 60 روپے فی لیٹر تک لیوی عائد کرنے کا اختیار ہوگا۔اس سے قبل مولانا عبد الاکبر چترالی کی فنانس بل اسلامی نظریاتی کونسل کو بھجوانے کی تحریک پیش جس کی وزیر خزانہ نے مخالفت کی اور ایوان نے اس تحریک کو مسترد کر دیا۔