کراچی لیاری میں رہائشی عمارت کا چھجہ گیا ، جانی نقصان نہیں ہوا

یورو، پاؤنڈ، ین کی شرح تبادلہ میں معمولی اضافہ جب کہ امریکی ڈالر مستحکم

ملک بھر میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 24 ہزار 536 روپے کا ہوگیا

دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی چاند کا عالمی دن منایا گیا

پیپلز پارٹی لاہور کا ہفتہ کو مینارِ پاکستان پر پاور شو ہوگا ،تیاریاں زوروں پر

اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤ کے بعد مثبت اختتام، انڈیکس 124 پوائنٹس اضافے سے بند

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

شوگر ڈرنکس، جوسز پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی مزید10فیصدبڑھانے کا فیصلہ

اسلام آباد (پی پی آئی) آئی ایم ایف کے دباؤ پر وفاقی حکومت نے شوگر ڈرنکس، جوسز پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی بڑھانے کا بھی فیصلہ کر لیاہے۔تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت درآمدی و برانڈڈ شوگر ڈرنکس اور جوسز پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی 10 فی صد بڑھانے جا رہی ہے،پی پی آئی کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ شوگر ڈرنکس اور جوسز پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی 10 فی صد سے بڑھا کر 20 فی صد کرنے کی تیاری کی جا رہی ہے۔ذرائع کے مطابق ایف ای ڈی کے علاوہ شوگر ڈرنکس اور جوسز پر 18 فی صد سیلز ٹیکس بھی عائد ہے، نئے ٹیکسز کے باعث درآمدی و برانڈڈ تمام جوسز پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کو بڑھایا جائے گا۔