کراچی لیاری میں رہائشی عمارت کا چھجہ گیا ، جانی نقصان نہیں ہوا

یورو، پاؤنڈ، ین کی شرح تبادلہ میں معمولی اضافہ جب کہ امریکی ڈالر مستحکم

ملک بھر میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 24 ہزار 536 روپے کا ہوگیا

دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی چاند کا عالمی دن منایا گیا

پیپلز پارٹی لاہور کا ہفتہ کو مینارِ پاکستان پر پاور شو ہوگا ،تیاریاں زوروں پر

اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤ کے بعد مثبت اختتام، انڈیکس 124 پوائنٹس اضافے سے بند

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

تعلیمی میدان میں گلگت بلتستان کے نوجوان آزاد کشمیر اور اسلام آباد سے کہیں بہتر

گلگت بلتستان(پی پی آئی)پسماندہ اور دورافتادہ تصور کئے جانے والے گلگت بلتستان کے نوجوان تعلیمی میدان میں آزاد کشمیر اور وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے نوجوانوں سے بھی آگے نکل گئے۔پی پی آئی کے مطابق وزارت تعلیم اور پیشہ ورانہ تربیت کی جانب سے گلگلت بلتستان، آزادکشمیر اور اسلام آباد میں تعلیمی سروے کیا گیا۔ یہ سروے اسلام آباد، آزاد جموں و کشمیر اور گلگت بلتستان کے اسکولوں میں کیا گیا۔سروے کے نتائج کے مطابق گلگت بلتستان کے طلباء ، اسلام آباد اور جموں و کشمیر کی نسبتاً ریاضی میں زیادہ بہتر ہیں۔ اسی طرح انگریزی میں گلگلت بلتستان کے طلباء اسلام آباد سے پیچھے اور آزاد جموں و کشمیر سے بہتر رہے۔سروے میں بتایا گیا کہ گلگت بلتستان کے اساتذہ ٹیکنالوجی کے استعمال میں آگے ہیں، گلگت بلتستان میں 100 فیصد اساتذہ کو سمارٹ فون تک رسائی حاصل ہے۔