کراچی لیاری میں رہائشی عمارت کا چھجہ گیا ، جانی نقصان نہیں ہوا

یورو، پاؤنڈ، ین کی شرح تبادلہ میں معمولی اضافہ جب کہ امریکی ڈالر مستحکم

ملک بھر میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 24 ہزار 536 روپے کا ہوگیا

دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی چاند کا عالمی دن منایا گیا

پیپلز پارٹی لاہور کا ہفتہ کو مینارِ پاکستان پر پاور شو ہوگا ،تیاریاں زوروں پر

اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤ کے بعد مثبت اختتام، انڈیکس 124 پوائنٹس اضافے سے بند

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

ایڈووکیٹ لطیف کھوسہ کے گھر پر فائرنگ کاملزم گرفتار

لاہور(پی پی آئی)سابق گورنر پنجاب لطیف کھوسہ کے گھر پر فائرنگ کی گھتی سلجھ گئی۔ فائرنگ میں ملوث سابقہ ریکارڈ یافتہ اور پیشہ ور شوٹر محسن عرف لمبا کو گرفتار کرلیا گیا۔ملزم محسن نے اعتراف کیا کہ پی ٹی آئی رہنما زبیرخان نیازی کے کہنے پر لطیف کھوسہ کے گھر فائرنگ کی۔ کہا زبیرخان نیازی نے اپنا ایک بندہ نشاندہی کیلیے ساتھ بھجوایا، جس نے لطیف کھوسہ کا گھر دکھایا۔پی پی آئی کے مطابق ڈی آئی جی انویسٹی گیشن کامران عادل کا کہنا ہے کہ واردات کیلیے 10 لاکھ روپے میں معاوضہ طے ہوا، ملزم ایک لاکھ روپے ایڈوانس وصول کرچکا تھا۔ ملزم بھی سیاسی جماعت کا کارکن ہے، جلسے جلوسوں میں زبیرخان نیازی سے تعلق قائم ہوا۔کامران عادل کا کہنا ہے کہ ملزم نے ایڈووکیٹ سپریم کورٹ اعترازاحسن کے گھر بھی فائرنگ کرنا تھی، ملزم کے بیان کی مزید تصدیق کی جارہی ہے۔ ملزم کا تعلق انڈرورلڈسے ہے۔ڈی آئی جی انویسٹی گیشن کا کہنا ہے کہ ایڈووکیٹ لطیفہ کھوسہ کے گھر پر فائرنگ کا مقصد ملزم اور فائرنگ کروانے والے وکلاؤر حکومت میں تصادم یاتعلق کشیدہ کروانا چاہتے تھے۔