کراچی ڈیفنس سوسائٹی میں نوجوان خاتون نے مبینہ طور پر گولی مار کر خودکشی کر لی

کوٹ غلام محمد میں 5 بچوں کی ماں کرنا کولہی نے رسہ گلے میں ڈالکر خود کشی کر لی

خطرناک مسلح مجرم ٹھٹھہ پولیس سے مقابلے میں گرفتار ،ساتھی فرار ،سیاحوں سے چھینے گئے قیمتی موبائل فون برآمد

اوکاڑہ میں المناک حادثہ ، ٹریکٹر ٹرالی نے موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی، 14 سالہ بچہ جاں بحق

وفاقی وزیر صحت کی وزیراعظم سے اہم ملاقات ، صحت کے شعبے میں اصلاحات پر بات چیت

ایس ای سی پی نے ”سرٹیفکیٹ آف اسٹیچوٹری کمپلائنس” فریم ورک متعارف کرا دیا

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

کرکٹ بورڈ میں بے ضابطگیوں پرنجم سیٹھی دور کا خصوصی آڈٹ کرانے کا فیصلہ

اسلام آباد (پی پی آئی)وفاقی حکومت نے پاکستان کرکٹ بورڈ میں مبینہ بے ضابطگیوں پر نجم سیٹھی دور کا خصوصی آڈٹ کرانے کا فیصلہ کرلیا۔تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ میں مبینہ بے ضابطگیوں کے معاملے پر وفاقی حکومت نے پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کے دور کا خصوصی آڈٹ کرانے کیلئے آڈیٹر جنرل پاکستان کو خط لکھ دیا گیا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ نجم سیٹھی دور میں ہونیوالے اخراجات کا مکمل آڈٹ کرایا جائے۔ پی پی آئی کے مطابق خط میں کہا ہے کہ آڈیٹر جنرل 22 دسمبر 2022 سے 20جون 2023 کا بلا تاخیر آڈٹ کرے جبکہ آڈٹ حکام نجم سیٹھی سمیت عارضی مینجمنٹ کمیٹی ارکان کو مراعات کا بھی جائزہ لیں گے۔وفاقی حکومت کو مینجمنٹ کمیٹی کے غیرضروری اخراجات پرمتعدد شکایات ملی تھیں، جس کے بعد وفاقی حکومت نے دسمبر 2022میں عارضی مینجمنٹ کمیٹی تشکیل دی تھی۔