خضدار/اسلام آباد (پی پی آئی)حکومت کی اہم اتحادی جماعت بلوچستان نیشنل پارٹی (بی این پی) نے تحفظات کے باعث وفاقی حکومت سے علیحدگی پر غور شروع کردیاہے۔پی پی آئی کے مطابق سربراہ بی این پی اختر مینگل کی زیرصدارت خضدار میں پارٹی قیادت کا مشاورتی اجلاس ہوا جس میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اجلاس کے دوران بلوچستان میں امن و امان کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا گیا۔اجلاس کے دوران حکومت سے علیحدگی پر بھی مشاورت کی گئی۔ فیصلہ کیا گیا کہ وزیراعظم شہباز شریف کے علاوہ دیگر اتحادی جماعتوں کو تحفظات سے آگاہ کیا جائے گا۔ معاملات میں بہتری نہ آنے کی صورت میں حکومت سے راستے جدا کیے جائیں گے۔
Next Post
قطر، عرب امارات، کویت اور بحرین کی اہم شخصیات کیلئے مویشی برآمد کرنے کی منظوری
Wed Jun 28 , 2023
اسلام آباد (پی پی آئی)وفاقی حکومت نے قطر، امارات، کویت اور بحرین کی اہم شخصیات کیلئے مویشی برآمد کرنے کی منظوری دے دی ہے، پی پی آئی کے مطابق خلیجی ممالک کو بکریاں،بھیڑیں،اونٹ،گائے،بھینسیں،بیل برآمد کئے جائیں گے۔، چارخلیجی ممالک کو 16ہزار 750مویشی برآمد کرنے کی منظوری دی گئی۔ زندہ جانوروں […]
