روبوٹکس بینکنگ کسٹمر کے تجربے کو تبدیل کرنے کے لیے تیار

انشورنس انڈسٹری کا بجٹ مذاکرات میں مالیاتی اصلاحات کے لیے زور

سندھ کابینہ نے ترقیاتی منصوبوں اور اہم عوامی امداد کے لیے 30 ارب روپے سے زائد کی منظوری دے دی

دارالحکومت میں وسیع سرچ آپریشنز کے دوران بڑی مقدار میں منشیات برآمد

پولیس چیف کی سنگین جرائم کے خلاف کریک ڈاؤن تیز کرنے کی ہدایت

اعلیٰ سطحی فلسطینی مذاکرات کے دوران پاکستان کا غزہ پر گہرے دکھ کا اظہار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

عید الاضحٰی پر سینما گھروں کی رونقیں بحال،5فلمیں نمائش کیلئے پیش

کراچی(پی پی آئی) عید الاضحٰی کے پرمسرت موقع پر سینما گھروں کی رونقیں عروج پر پہنچ گئیں،عید پر ریلیز ہونے والی پانچ فلموں تیری میری کہانیاں، آر پار، مداری، بے بی لیشسز اور کیری آن جٹا 3نے سینما گھروں کو شائقین سے بھر دیا۔ پاکستان فلم انڈسٹری کے ڈائریکٹرز اور پروڈیوسرز کا کہنا ہے کہ عید پر بڑی تعداد میں فلمیں ریلیز ہونا خوش آئند ہے، اس صورت حال سے فلمی صنعت کو پروان چڑھانے میں مدد ملے گی۔پی پی آئی کے مطابق ’لاڈے دا ویا‘ سمیت بعض فلموں کو سینما مالکان کی طرف سے عید پر مناسب شوز نہ ملنے کی وجہ سے فلمسازوں نے انہیں محرم الحرم کے بعد ریلیز کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔