چمن جیل سے خطرناک قیدی فرار، غفلت پر 3 آفیسر معطل، ایک قیدی رضاکارانہ طور پرپیش

چمن (پی پی آئی) چمن جیل سے خطرناک قیدی فرار ہونے پر ڈی پی او چمن نے جیل کے تین پولیس آفیسروں کو معطل کردیا گیا۔۔ ڈی پی او نے جیل پر نئے عملے کو تعینات کرکے انکوائری شروع کردی۔ دوسری جانب غفلت برتنے پر کیو آر ایف انچارج اور سی آئی اے انچارج کو بھی تبدیل کردیاگیا۔ واضح رہے کہ چمن جیل سے گزشتہ روز 17 قیدی فرار ہوئے تھے۔ نئے عملے پر تعینات آفیسروں نیکاروائی کے دوران ایک قیدی کو ہلاک اور دو کو زخمی کرکے گرفتار کرلیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق ایک قیدی نے واپس رضاکارانہ طور پر تھانے میں گرفتاری دے دی تھی۔

Next Post

پاکستان اور بھارت کے درمیان قیدیوں کی فہرستوں کا تبادلہ

Sat Jul 1 , 2023
اسلام آباد(پی پی آئی))حکومت پاکستان نے قونصلر رسائی سے متعلق 2008 کے معاہدے کی دفعات کے مطابق ہفتہ کو پاکستان میں موجود 308 بھارتی قیدیوں (42 سویلین اور 266 ماہی گیروں) کی فہرست اسلام آباد میں بھارت کے ہائی کمیشن کے حوالے کردی۔دفتر خارجہ کی ترجمان کی جانب سے جاری […]