دنیا میں بڑھتے اسلامو فوبیا سے مسلمانوں کیلئے نسل پرستی روزمرہ کی زندگی کا حصہ بن گئی

اسلام آباد (پی پی آئی) دنیا میں بڑھتے اسلامو فوبیا سے مسلمانوں کیلئے نسل پرستی روزمرہ کی زندگی کا حصہ بن گئی۔مذہبی ہم آہنگی کونسل اسلام آباد کی رپورٹ کے مطابق برلن میں قائم غیر سرکاری تنظیم الائنس اگینسٹ اسلامو فوبیا اینڈ مسلم ہوسٹلٹی نے جرمنی میں گزشتہ سال 898مسلم مخالف واقعات ریکارڈ کیے جبکہ غیر رپورٹ شدہ کیسز کی تعداد زیادہ ہے۔پسیڈن میں قرآن مقدس کی بے حرمتی کے بعد اس تحقیق میں کہا گیا ہے کہ جرمنی میں گزشتہ برس تقریباً 900مسلم مخالف واقعات پیش آئے۔ مطالعہ کے مطابق جرمنی میں مسلمانوں کے لیے نسل پرستی روزمرہ کی زندگی کا حصہ بن گئی ہے۔ بہت سے کیسز درج کیے گئے ہیں جن میں خواتین شامل ہیں۔ دستاویزی مقدمات میں 500زبانی حملے تھے جن میں اشتعال انگیز بیانات، توہین، دھمکیاں اور جبر شامل تھے۔ مساجد کو گیارہ دھمکی آمیز خطوط بھی ریکارڈ کیے گئے جن میں موت اور تشدد کی بہت زیادہ دھمکیاں تھیں۔

Next Post

پاکستان کا آئی ایم ایف سے قرض لینے والے ممالک کی فہرست میں چوتھا نمبر

Sun Jul 2 , 2023
اسلام آباد (پی پی آئی)عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) سے حالیہ معاہدے کے تحت 3 ارب ڈالر کے قرضوں کی وصولی کے بعد پاکستان آئی ایم ایف سے قرض لینے والا چوتھا بڑا ملک بن جائے گا۔آئی ایم ایف کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق 31 مارچ […]