شہر قائدکے نوجوانوں کی بزنس اسٹارٹ اپ میں حوصلہ افزائی کی جائے:پی ڈی پی

اسپیکر ایاز صادق نے صحافت کے تحفظ کے لیے نئی قانون سازی کا عہد کیا

چیئرمین سینیٹ نے صحافیوں کے تحفظ کو جمہوریت کی بنیاد قرار دیا

پاکستان، برطانیہ منظم مجرمانہ سرگرمیوں سے نمٹنے اور ابھرتے ہوئے بین الاقوامی خطرات سے نمٹنے کے لیے مشترکہ کوششوں کو بڑھانے پر متفق8

کوریا کے سفارت خانے نے ثقافتی تبادلے کو فروغ دینے کے لیے

پاکستان کے لاکھوں بچوں کے خون میں سیسے کی خطرناک سطح، ان کی نشوونما کے لیے خطرہ

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

ن لیگ، پیپلز پارٹی کا نگراں سیٹ اور پاور شیئرنگ فارمولے پر اتفاق

دبئی(پی پی آئی)عرب امارات میں مسلم لیگ(ن) اور پاکستان پیپلز پارٹی(پی پی پی) کی بڑی شخصیات کے درمیان ہونے والی ملاقاتوں کے نتیجے میں کئی معاملات پر اتفاق رائے ہو گیا ہے، جن میں نگراں سیٹ اپ کے ناموں اور اگلے انتخابات میں دونوں جماعتوں کے جیتنے کی صورت میں اقتدار کی تقسیم کا فارمولا شامل ہیں۔پی پی آئی کے مطابق اس دوران نواز شریف کی پاکستان واپسی پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا ملاقاتوں میں اگلے عام انتخابات کی تاریخ واحد مسئلہ نظر آیا جہاں دونوں جماعتوں کی رائے مختلف تھی۔مسلم لیگ(ن) اس بارے میں ملے جلے اشارے دے رہی ہے کہ انتخابات اکتوبر میں ہوں گے یا نہیں لیکن پیپلز پارٹی نے واضح طور پر کہا ہے کہ وہ مقررہ وقت پر انتخابات چاہتی ہے۔انتخابات کی تاریخ کے بارے میں پیپلز پارٹی کی وضاحت کے پیچھے ایک وجہ یہ ہے کہ آصف زرداری اپنے بیٹے کو اگلا وزیر اعظم دیکھنے کے خواہشمند ہیں، پی پی کے ایک رہنما نے بتایا کہ آصف زرداری سے اگلے عام انتخابات کے لیے پنجاب میں مسلم لیگ(ن) کے ساتھ سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر بھی بات چیت کی توقع ہے۔ان کا کہنا تھا کہ وہ یقینی طور پر یہ چاہیں گے کہ مسلم لیگ(ن) پنجاب کے کچھ حلقوں میں پی پی پی کے چند بڑے ناموں کی حمایت کرنے پر غور کرے،کہا جارہا ہے کہ پی ٹی آئی کے خلاف حکمت عملی پر 9 مئی سے پہلے دونوں کے درمیان مکمل مفاہمت تھی لیکن اب جب کہ عمران آئندہ انتخابات سے اہم نہیں رہے، تو دونوں فریقین مستقبل کے سیٹ اپ میں بڑا حصہ پانے کے لیے اپنے اپنے مہروں بساط اقتدار کی شطرنج پر احتیاط سے کھیل رہے ہیں۔