نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار نے بحرینی وزیر خارجہ سے ٹیلیفونک گفتگو کی، علاقائی استحکام پر تبادلہ خیال

کراچی پورٹ ٹرسٹ نے کارگو ہینڈلنگ کا نیا ریکارڈ قائم کیا

پنجاب بھر میں بشمول لاہور گرجا گھروں میں سیکیورٹی سخت کر دی گئی

ماری پور روڈ پر پولیس مقابلہ، 2 ڈاکو ہلاک

سی ڈی اے نے اسلام آباد ویمن چیمبر آف کامرس کے لئے نیا اقداماتی منصوبہ پیش کیا

پی سی ایم ای اے کا بین الاقوامی ہینڈلوم قالین نمائش کے لئے فنڈنگ ​​میں تاخیر پر اظہار تشویش

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

ملتان سے کالعدم ٹی ٹی پی کا اہم کمانڈر گرفتار، بارودی مواد سمیت سامان برآمد

ملتان (پی پی آئی) ملتان سے کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کا اہم کمانڈر گرفتار کر لیا گیا جس کے قبضے سے بارودی مواد اور فیوز سمیت سامان برآمد کر لیا گیا۔پی پی آئی کے مطابق سی ٹی ڈی (کاؤنٹر ٹیرر ازم ڈپارٹمنٹ) ملتان نے اطلاع ملنے پر کارروائی کرتے ہوئے کالعدم ٹی ٹی پی کا اہم کمانڈر گرفتار کر لیا، دہشت گرد کمال کے قبضے سے بم بنانے کا سامان جس میں بارودی مواد، فیوز اور موبائل فون برآمد کر لیا، ملزم کے پاس نقدی بھی موجود تھی جس کو قبضے میں لے لیا گیا۔سی ٹی ڈی نے مزید تحقیقات کیلئے دہشت گرد کمانڈر کو نا معلوم مقام پر منتقل کر دیا جہاں اس سے مزید انکشافات متوقع ہیں۔