نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار نے بحرینی وزیر خارجہ سے ٹیلیفونک گفتگو کی، علاقائی استحکام پر تبادلہ خیال

کراچی پورٹ ٹرسٹ نے کارگو ہینڈلنگ کا نیا ریکارڈ قائم کیا

پنجاب بھر میں بشمول لاہور گرجا گھروں میں سیکیورٹی سخت کر دی گئی

ماری پور روڈ پر پولیس مقابلہ، 2 ڈاکو ہلاک

سی ڈی اے نے اسلام آباد ویمن چیمبر آف کامرس کے لئے نیا اقداماتی منصوبہ پیش کیا

پی سی ایم ای اے کا بین الاقوامی ہینڈلوم قالین نمائش کے لئے فنڈنگ ​​میں تاخیر پر اظہار تشویش

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

اوورسیز پاکستانی ملک کا اثاثہ، بیرون ملک پاکستان کے سفیر ہیں:بلاول بھٹو زرداری

ٹوکیو (پی پی آئی)وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہاہے کہ جاپان سے سفارتی اور تجارتی تعلقات میں اضافہ چاہتے ہیں۔ٹوکیو میں پاکستانی کمیونٹی سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ جاپان کا یہ میرا پہلا دورہ ہے،جاپان سے سفارتی اور تجارتی تعلقات میں اضافہ چاہتے ہیں، پی پی آئی کے مطابق وزیر خارجہ کاکہناتھا کہ ٹیکنالوجی سیکٹر میں جاپان دنیا میں ایک لیڈر ہے، پاکستان کے آئی ٹی سیکٹر میں بھی پوٹینشل موجود ہے،آئی ٹی سیکٹر میں بھی تعلقات دونوں ممالک کیلئے فائدہ مند ثابت ہوں گے،ان کا مزید کہناتھا کہ اوورسیز پاکستانی ملک کا قیمتی اثاثہ ہیں، بیرون ملک مقیم پاکستانی ملک کے سفیر ہیں، پاکستان کی 65فیصد آبادی نوجوانوں پر مشتمل ہے، پاکستان میں نوجوانوں کو روزگار کی ضرورت ہے۔